سنجدی کوئلہ کان سے مزید 6 مزدوروں کی لاشیں مل گئیں‘ مجموعی تعداد 10 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں پھنسے مزید 6 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، اب تک نکالی گئی لاشوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے مزید 6 لاشیں نکالنے کی تصدیق کی ہے، تاہم کوئلے کی کان میں اب بھی مزید دو کان کنوں کی لاشیں پھنسی ہوئی ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ اس سے پہلے جمعہ کے روز 4 کان کنوں کی لاشیں ملی تھیں۔
بتایا گیا ہے کہ کان کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے چیف مائنز انسپکٹر نے ڈپٹی کمشنر کو مقدمہ درج کرنے کے لیے خط ارسال کردیا، وزیر معدنیات میر شعیب نوشیروانی کا کہنا ہے کہ کول مائنز کمیٹی نے حفاظتی اقدامات نہیں کیے، کانوں میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر سخت کارروائی ہوگی، حادثے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرےمیں لائیں گے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ جمعے کے روز اس وقت پیش آیا، جب شدید دھماکے سے کان کا بڑا حصہ بیٹھ گیا، واقعے کے بعد 4 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں اور دیگر کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو نے بتایا کہ حادثے کے باعث کان کن 4 ہزار 200 فٹ گہرائی میں پھنس گئے، کان کے داخلی دروازے سے ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا گیا، کان میں بجلی کی ایک ہی لائن تھی جوحادثے میں تباہ ہوگئی۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی لاشیں کان میں
پڑھیں:
دریائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نجی کمپنی کو قانونی طور پر دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے لیے اجازت دی گئی. جس کے بعد سے دریائے سندھ کے کنارے پر واقع علاقہ ریسئی سے سونا نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بلاک بی اور سی کی لیز ساڑھے 3 ارب میں بولی دے کر خریدی گئی ہے۔ دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے کام کے دوران مقامی افراد کو بھی روزگار کے وسیع مواقع میسر ہوں گے۔