کینیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ‘ 3افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کینیا میں تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے کے پرزے بکھرے ہوئے ہیں
نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ ہائی وے پر کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق طیارے نے مالندی ہوائی اڈے سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ولسن ہوائی اڈے کے لیے اڑان بھری تھی تاہم اڑان کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ پولیس ترجمان جوزف اونگوے نے بتایا کہ یہ ایک معمول کی تربیتی پرواز تھی۔ طیارے میں ایک پائلٹ، ایک انسٹرکٹر اور ٹرینی سوار تھے ، معجزانہ طور پر تمام افراد زندہ بچ گئے تاہم ہنگامی لیڈنگ کے دوران طیارہ ہائی وے پر موجود ٹیکسی اور موٹرسائیکلوں سے ٹکرایا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
پہلے مرحلے میں درخواست دہندگان کو گیارہ سو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں سے کاروباری شعبے کو ایک ہزاراور انفرادی درخواست گزاروں کو سو گاڑیاں دی جائیںگی جبکہ تیس الیکٹرک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔
درخواستیں e-taxi.punjab.gov.pkپر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گاڑیاں پانچ سالہ، بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی جس میں سود کی رقم حکومت خود ادا کرے گی۔
پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ حاصل ہو گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔