سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم آمد ، نئے سال اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔ 

محسن نقوی نے ضعیف العمر شہریوں کی کفالت اور ان کی بہترین دیکھ بھال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ، کہا کہ اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی نے بے حد متاثر کیا ،  اس کار خیر میں پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی اس ادارے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم کی وسعت اور رہائشیوں کو سہولیات کی مزید فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کریں گے ۔ 

خوارجی دہشتگردوں کیخلاف  کامیاب آپریشنز  ؛ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میرے حلقے کے عوام ہی میرے دکھ سکھ اور خوشی غمی کے ساتھی ہیں، ان کے ہمراہ سالگرہ اور نئے سال کی خوشیاں منانا خوشیوں کو مزید دوبالا کرنے کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی ہمہ جہت اور متحرک سیاستدان ہیں، ان کی اولڈ ایج ہوم آمد بزرگ شہریوں کے لئے باعث فخر اور باعث خوشی ہے۔ ان کے زیر انتظام قومی ٹیم کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان محسن نقوی کہا کہ

پڑھیں:

خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور:

باغبان پورہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سلیم نے خاتون کو تنہا دیکھ کر اشارے کیے اور شارع عام پر ہراساں کیا، خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے سنگین نتاٸج کی دھمکی دی، متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں، زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
  • صدر زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات
  • دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے: وزیرداخلہ محسن نقوی
  • انجمن تحفظ عزاداری جنوبی پنجاب کا اجلاس، محرم الحرام سے قبل مسائل کی نشاندہی 
  • خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • 5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف 
  • شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
  • پولش خاتون کی بیٹی حوالگی کی درخواست؛ والد کو بیٹی کی ہر ہفتے والدہ سے بات کرانے کا حکم
  • ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا
  • علامہ ساجد نقوی سے کے پی کے علماء وفد کی ملاقات