صدرالدین شاہ راشدی نے سندھ حکومت کو چیلنج دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے صدرالدین شاہ راشدی نے سندھ حکومت کو چیلنج دے دیا۔
عمر کوٹ میں بیداری مارچ کے شرکاء سے خطاب میں صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ اگر آپ سندھ کے بیٹے ہیں تو صوبائی اسمبلی سے نئے کینالز نکالنے کے خلاف قرارداد پاس کروائیں۔
جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی اور دریائے سندھ بچاؤ کمیٹی کے کنوینر زین شاہ کی قیادت میں بیداری مارچ کا قافلہ میرپور خاص سے عمر کوٹ پہنچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے دریا سندھ سے کینال نکالنے کو مسترد کردیا ہے۔
صدرالدین شاہ راشدی نے مزید کہا کہ سندھ کارڈ کا جو سیلاب آیا تھا وہ ڈوبتے ہوئے دیکھ لیا، اب یہ سب منشی بنے بیٹھے ہیں، یہ فارم 47 پر آئے ہیں، عوام کے ووٹ پر نہیں آئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سارے کرپٹ اور 10 نمبری لیڈروں کو انہوں نے فائل پر خرید لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صدرالدین شاہ راشدی نے
پڑھیں:
کراچی: شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس سے جان چھوٹ گئی، نوٹیفکیشن جاری
---فائل فوٹوکراچی کے شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس کی مد میں اضافی خرچے سے جان چھوٹ گئی۔
سندھ حکومت نے شہر بھر کی سڑکوں پر پارکنگ فیس کے مکمل خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر اب مکمل طور پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پارکنگ فیس اب صرف پلازا، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی، غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں اب سندھ حکومت کا کوئی بھی ادارہ پارکنگ فیس وصول نہیں کر سکے گا۔