Juraat:
2025-11-03@10:01:36 GMT

بلوچستان کے علاقے سوئی میں امن جرگے کا انعقاد کیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

بلوچستان کے علاقے سوئی میں امن جرگے کا انعقاد کیا گیا

کوئٹہ: : بلوچستان کے علاقے سوئی میں امن جرگے کا انعقاد کیا گیا۔

زرائع کے مطابق جرگے میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، سوئی کے قبائلی عمائدین، سوشل ورکرز، سول انتظامیہ اور مقامی افراد نے شرکت کی۔

قبائلی عمائدین نے ڈیرہ بگٹی، سوئی اور دیگر علاقوں میں بہتر سکیورٹی صورتحال اور امن و امان پر ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا۔

قبائلی عمائدین نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ریاست اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ ایف سی عوام کے جان و مال اور امن کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، ایف سی کی جانب سے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں بھی خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ایف سی

پڑھیں:

تربت: بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد


بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے بلیدہ سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلیدہ کے پہاڑی علاقے جاڑین سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

چاروں نوجوان مقامی بتائے جاتے ہیں جو 5 روز قبل قریبی پہاڑی علاقے میں پکنک منانے گئے تھے اور لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش جاری تھی۔

واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزارت صحت کا سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد، ادویات کا نظام بہتر کرنے کا عزم
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • الجبیل: پی ای ایف کی جانب سےایگزیکٹوبزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد
  • تربت: بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد
  • یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
  • کندھ کوٹ: سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے تحت ورکرز کنونشن کا انعقاد
  • خیرپور:فنکشنل لیگ کے تحت سانحہ درزا شریف کی 10ویں برسی کا انعقاد
  • جمیعت علما پاکستان ضلع جیکب آباد کے انتخابی اجلاس کا انعقاد
  • لاہور میں مقیم مہمان ہندوؤں کے لیے دیوالی کی تقریب کا انعقاد