امریکا وسعودی عرب سمیت12ممالک سے 107پاکستانی بیدخل
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)امریکا، بیلجیم اور سعودی عرب سمیت 12 ممالک سے 107 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امیگریشن حکام کے مطابق امریکا اور بیلجیم سے 2، 2 اور عمان سے 13 پاکستانی بے دخل کئے گئے جبکہ سعودی عرب سے مختلف الزامات کے تحت ڈی پورٹ ہونے والوں میں 13 پاکستانی شہری شامل ہیں۔عراق سے 12، قطر اور قبرص سے دو دو
پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جبکہ متحدہ عرب امارات سے مختلف پروازوں سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ کئے گئے۔امارات سے 11 پاکستانی منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوئے جبکہ گرفتار پاکستانیوں کو جیل میں سزا کاٹنے کے بعد پاکستان بھیجا گیا۔امارات میں دو پاکستانیوں پر جعلی کرنسی پھیلانے کا الزام ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
ابوظہبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی بنا لی گئی۔
اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کو فوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔
گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا، فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد دے گی۔
متحدہ عرب امارات میں رواں سال اگست میں درجۂ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں مئی اور اپریل بھی ریکارڈ گرم ترین مہینے قرار پائے تھے، یو اے ای میں دن 12:30 سے 3:30 بجے تک دھوپ میں کام کرنا ممنوع ہے۔
Post Views: 6