پاکستان ریلوے تباہی کے دہانے پر ہے‘ مبین راجپوت
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان ریلوے پریم یونین CBA حیدرآباد زون کے صدر مبین راجپوت ،سنیئر نائب صدر لئیق احمد ،نائب صدر دوئم محمد آباد، سیکرٹری حفیظ چوہان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان ریلوے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا نظام ملک کے غریب عوام کے سفر کا بہترین ذریعہ ہے اور حساس اداروں کے لیے بھی سامان کی رسد میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ریلوے کے نظام سے پورا ملک ہی استفادہ حاصل کرتا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ کراچی کے بعد دوسرا بڑا شہر حیدرآباد ہے جو کہ ریلوے کی کمائی کا ایک بہترین اسٹیشن تھا لیکن انتظامیہ کی غفلت اور نا اہلی کی وجہ سے تمام لگیج وان اور بریک وان ٹھیکہ پر دے کر اپنے مفادات حاصل کیے گئے ہیں جس سے پاکستان ریلوے کی آمدنی میں بے پناہ کمی واقع ہوئی ہے اور دوسری جانب جو سامان بکنگ کے لیے جمع ہوتا ہے وہ ساہلین تک پہنچنے میں کم از 15 سے 20 دن لگ جاتے ہیں جبکہ ریلوے نے جو ٹرینیں پرائیوٹ کی ہیں ان کے ذمہ داران من مانے کرایہ وصول کرتے ہیں اور اپنی پسند سے سامان کی بکنگ کرتے ہیں جس سے حیدرآباد کی عوام بے پناہ مشکلات کا شکار ہے پرائیوٹ گڈز ٹرانسپورٹ مہنگی ہونے کی وجہ سے عوام کا زیادہ تر رجحان پاکستان ریلوے کے ذریعے سامان کی ترسیل کرنے پر ترجیحی دی جاتی تھی لیکن بد قسمتی سے کرپٹ انتظامیہ کی وجہ سے پاکستان ریلوے تباہی کے دہانے پر ہے اور اس کو تباہ کرنے اور کافی ٹرینوں کو پرائیوٹ کرنے میں اسی انتظامیہ کا ہاتھ ہے۔ اس موقع پر مبین راجپوت نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر پاکستان ریلوے کا با اختیار وزیر مقرر کیا جائے اور پاکستان ریلوے کو تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل خوشحال ایکسپریس کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ کریں گے ، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور انہوں نے خوشحال ایکسپریس کی بحالی مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل پشاور سے خوشحال ایکسپریس کو کراچی کے لیے روانہ کریں گے۔