شہباز حکومت کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا،9 ماہ میں قرضے 5556 ارب روپے بڑھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی)شہباز حکومت کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا، حکومت کے ابتدائی 9 ماہ مارچ تا نومبر 2024 کے دوران حکومتی قرضے مجموعی طور پر 5 ہزار 556 ارب روپے بڑھ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ 17 ہزار 366ارب روپے رہا جو فروری 2024 میں 64 ہزار 810 ارب روپے تھا-دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مقامی قرض میں 5ہزار 556 ارب روپے کا اضافہ ہوا تاہم اسی مدت میں مرکزی حکومت کے غیرملکی قرض میں 356 ارب روپے کی کمی ہوئی-
مکہ مکرمہ :عمرہ زائرین سے جعلسازی کرنے والے 10 پاکستانی شہری گرفتار
دستاویز کے مطابق نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 48 ہزار585 ارب اور غیر ملکی قرضہ 21 ہزار 780 ارب روپے تھا جبکہ فروری 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 42 ہزار 675 ارب روپے اور مرکزی حکومت کا غیرملکی کاقرضہ 22 ہزار 134 ارب روپے تھا، موجودہ حکومت میں نگرانوں کے مقابلے میں مجموعی طور پرقرضوں میں بڑا اضافہ رکارڈ کیا گیا-
واضح رہے کہ نگران دورکے 6 ماہ یعنی ستمبر 2023 سیفروری 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ 840 ارب روپے بڑھا تھا-دستاویز کے مطابق فروری 2024 یعنی نگران دور کےآخری مہینے میں وفاقی حکومت کاقرضہ 64 ہزار 810 ارب روپیتھا اور اگست 2023 میں وفاقی حکومت کاقرضہ 63ہزار 970 ارب روپے تھا۔
آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، اہم کھلاڑیوں کی واپسی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت کا ارب روپے تھا کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی چیف سیکرٹری کی جانب سے پیش کردہ ٹائم لائن کی منظوری دے دی۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے دس جنوری 2026 تک مصدقہ نقشے مانگ لیے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پنجاب کے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پیش ہوئے اور نئے قانون کے مطابق حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ جمع کرایا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی گئی کہ کنڈکٹ آف الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر ، ٹاؤن ، میونسپل کارپوریشنز ، کمیٹیز اور تحصیل کونسلز کی درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22دسمبر2025 تک جمع کرا دیئے جائیں گے ۔ یونین کونسلز کی تعداد کے نوٹیفکیشنز 31دسمبر اور مصدقہ نقشہ جات الیکشن کمیشن کو 10جنوری 2026 تک فراہم کر دیئے جائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننا اصل انعام ہے: مزمل اسلم
الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کر لی ۔ صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ تمام کام مقررہ وقت میں کر لیے جائیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی چیف سیکرٹری پر زور دیا کہ تجوزیز کردہ شیڈول کے مطابق تمام کام ہر صور ت مکمل کیا جائے تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام شروع کرسکے۔