پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے الزام میں پارٹی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے واضح احکامات کے باوجود شیر افضل مروت نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے خلاف بیانات دیے ہیں جو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان خلاف ورزیوں کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کیا گیا جنہوں نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور پارٹی کے اندر ان کے خلاف انضباطی کارروانی عمل میں لانے کا حکم دے یا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:شوکاز نوٹس میرے اپوزیشن لیڈر بننے کی راہ میں عمر ایوب کی سازش ہے، شیرافضل مروت کا انکشاف
شوکاز نوٹس میں اس بات پر افسوس کیا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے متعدد بار پارٹی کے مفاد کا سوچے بغیر ایسے بیانات دیے جن سے جماعت کو نقصان پہنچا۔
شیر افضل مروت کو پارٹی کی طرف سے 7 دنوں کے اندر جواب جمع کرانے اور اس دوران میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
sher afzal marwat پی ٹی آئی شوکاز نوٹس شیر افضل مروت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی شوکاز نوٹس شیر افضل مروت شیر افضل مروت شوکاز نوٹس گیا ہے
پڑھیں:
سیریز کا آخری ٹی20؛ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد وائٹ واش سے بچنے کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کو شامل کیا ہے۔
اوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ فخر زمان نے پہلے میچ میں 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ بنگلا دیش نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔
قومی ٹیم اگر تیسرا میچ بھی ہار جاتی ہے تو بنگلا دیش پہلی بار وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔