پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 1206 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں 100 انڈیکس 1206 پوائنٹس اضافے سے 114454 پر آگیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس میں آج ہونے والے اضافے کے بعد نمایاں بہتری آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم
ماہر اسٹاک مارکیٹ محسن مسیڈیا کا کہنا ہے کہ جیسا کہ پہلے کہا گیا تھا کہ مارکیٹ بہتر ہے اور مزید بہتر کارکردگی دیکھنے کو ملے گی لیکن مارکیٹ میں اس وقت والیوم سلو ہے اور اسے بڑھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ کم والیوم کا مسلئہ یہ ہے کہ کسی بھی وقت مارکیٹ مندی کا شکار ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کی سرگرمیاں بہتر ہورہی ہے، اس وقت مارکیٹ پر کوئی خاص دباؤ بھی نظر نہیں آرہا ہے، اسی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ مارکیٹ مزید بہتری کی طرف جائے گی، آٹو موبائل اور آئل اینڈ گیس کے شعبے فعال نظر آرہے ہیں، مارکیٹ کا رجحان اس وقت مثبت نظر آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اڑان پاکستان پروگرام نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مثبت اثرات ڈالے؟
ماہر اسٹاک مارکیٹ شہریار بٹ کے مطابق، پاکستان کے معاشی اعشاریے مثبت نظر آرہے ہیں اور اس سال ہماری معیشت مزید بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ سے مسلسل شیئرز نکالے جارہے ہیں، جیسا کہ گزشتہ ہفتے ہم نے دیکھا کہ 4 ہزار پوائنٹس کی صورت میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فارماسیوٹیکل اور آئل اینڈ گیس شعبے اچھا نظر آرہے ہیں، سیاسی طور پر استحکام بھی بہت ضروری ہے، کوئی ایک قدم مارکیٹ کو بڑھا سکتا ہے اور وہیں گرا بھی سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار
واضح رہے کہ آج مارکیٹ میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ ایس ایس جی سی، شیل، پی ایس او، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، اینگرو، ایچ بی ایل، ایم ای بی ایل اور این بی پی کے حصص میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس wenews آغاز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پوائنٹس کاروبار کاروبری ہفتہ مثبت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 100 انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج پوائنٹس کاروبار کاروبری ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسٹاک مارکیٹ مارکیٹ میں کہ مارکیٹ
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔