سندھ کو وسائل کی کمی کا سامنا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں صوبے نے وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کو ہمیشہ وفاق سے وسائل کی کمی کا سامنا رہا ہے، تاہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں صوبے نے وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت اپنے عوام کو صحت کی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کررہی ہے، جسے عالم سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو کا شکوہ
انہوں نے کہاکہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات کے حوالے سے بات کی جاتی ہے اور تھر میں ہونے والی اموات کو خبروں میں زیادہ اچھالا جاتا ہے، حالانکہ ہمارے صوبے میں بچوں کی شرح اموات 1.
بلاول بھٹو نے کہاکہ سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے، جو سفر 2010 میں شروع ہوا تھا وہ آج بھی جاری ہے، چائلڈ لائف منصوبہ 2010 میں شروع کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں کام کیا، آج ہر تحصیل میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت موجود ہے، ہم عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا نے اپنی رپورٹ میں بچوں کی شرح اموات میں کمی کو تسلیم کیا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا جو سفر سندھ نے شروع کیا وہ دوسرے صوبوں کے لیے مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں ن لیگ چاہتی ہے اسے کوئی کچھ نہ پوچھے، مگر یکطرفہ فیصلے قبول نہیں، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو نے کہاکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کو صحت کے اداروں کو سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بینظر بھٹو نے متعارف کرائی تھی، فخر سے کہتا ہوں کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں سندھ وفاق کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ چیئرمین پی پی پی ڈاؤ یونیورسٹی شعبہ صحت وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ چیئرمین پی پی پی ڈاؤ یونیورسٹی وی نیوز نے کہاکہ سندھ بلاول بھٹو بچوں کی
پڑھیں:
وزیرِاعظم نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے: بلاول بھٹو زرداری
---فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے تازہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری اور اِن سے ملاقات کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی ترمیم میں شامل ہے۔ تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی بھی ترمیم میں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں ای سی پی کی تقرری پر ڈیڈ لاک توڑنا شامل ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ پارٹی کا سی ای سی اجلاس 6 نومبر کو صدرِمملکت کی دوحہ سے وطن واپسی پر پارٹی پالیسی طے کرنے کےلیے ہوگا۔