Express News:
2025-07-06@20:38:50 GMT

پاکستان یوان بانڈز جارے کرے گا، وفاقی وزیرخزانہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

اسلام آباد:

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان یوان بانڈز نے جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی جی ڈی پی میں جون تک 3.5 فیصد اضافہ ہوگا، پاکستان یوان بانڈز جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ٹیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہرن ذبح کرنے کا واقعہ، تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج

اسلام آباد:

مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہرن کو ذبح کرنے کے معاملے پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں گوکینہ گاؤں کے رہائشی بشیر عباسی اور زین عباسی کو نامزد کیا گیا ہے، گوکینہ گاؤں مارگلہ کے مذکورہ پہاڑوں میں واقع ہے۔

مقدمہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزمان نے نایاب نسل بارکنگ ڈئیر کے ہرن کو غیرقانونی طور پر ذبح کیا گیا اور ذبح کیے گئے ہرن کی باقیات  کھال، کھوپڑی اور دیگر چیزیں برآمد کروائی جائیں۔

تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں   A -4/12اور A-16 کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مذکورہ دفعات کے تحت ملزمان کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ، ایک سال قید یا یادونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

مقدمے میں ملزمان کے خلاف 379کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے، اس دفعہ کے تحت چوری کے الزام میں ملزمان کو الگ سے تین سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

وفاقی وزیر مصدق ملک کا نوٹس اور تحقیقات کاحکم

قبل ازیں مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک نے سوشل میڈیا میں مارگلہ ہلز میں ایک ہرن کو ہلاک کیے جانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اورمحفوظ علاقوں میں جنگلی حیات کے شکار اور ہلاکت کی شدید مذمت کی۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے ظلم اور تحفظ جنگلی حیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں اور اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کی بوکھلاہٹ؛ 234 ملین ڈالرز کے ڈرون منصوبے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
  • مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہرن ذبح کرنے کا واقعہ، تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج
  • کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور 30 فیصد الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور 30 فیصد الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس سننے والے بینچ میں شامل جج کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
  • جشن آزادی اور آپریشن معرکہ حق کی تقریبات کی تیاری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل
  • دورۂ آئرلینڈ کی تیاری: ویمن کرکٹ ٹیم کا 27 روزہ فٹنس کیمپ 7 جولائی سے شروع
  • پاکستانی مالیاتی شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کیلئے وزیر خزانہ کی سپین میں اہم ملاقاتیں