گوہر رشید کی نکاح خواں کی موجودگی میں کاغذات پر دستخط کرنے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکار مرزا گوہر رشید کی جانب سے نکاح خواں اور متعدد شوبز شخصیات کی موجودگی میں کاغذات پر دستخط کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر گوہر رشید کی جانب سے نکاح خواں کے ساتھ بیٹھ کر کاغذات پر دستخط کرنے کی ویڈیو ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے جب کہ اداکار اور کبریٰ خان کی شادی کی افواہیں گرم ہیں۔
چند دن قبل ایک شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان آئندہ ماہ فروری تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
علاوہ ازیں گوہر رشید کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر متعدد مبہم ویڈیوز شیئر کی جا چکی ہیں، جن میں متعدد شوبز شخصیات کو کسی شادی کی تقریب میں ڈانس کی تیاریاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ مبہم ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے گوہر رشید نے میرے یار کی شادی وغیرہ کے کیپشن اور ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شک کا اظہار کیا کہ شاید اداکار اپنی اور کبریٰ خان کی شادی کی بات کر رہے ہیں۔
ایسی افواہوں کے بعد اب گوہر رشید کی جانب سے نکاح خواں کے ساتھ بیٹھ کر کاغذات پر دسخط کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟ تاہم اداکار کو نکاح کی ہدایت کے مطابق کاغذات پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں حمزہ علی عباسی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ گوہر رشید کو دستخط کرنے کی ہدایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعض افراد نے دعویٰ کیا کہ گوہر رشید اپنے نکاح نامے پر دستخط کر رہے ہیں جب کہ کچھ نے لکھا کہ پرانی ویڈیو ہے، اداکار کسی اور کے نکاح نامے پر بطور گواہ دستخط کر رہے ہیں۔
نکاح خواں کی موجودگی میں کاغذات پر دستخط کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود گوہر رشید نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔
View this post on InstagramA post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)
 مزیدپڑھیں:بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گوہر رشید کی جانب سے ویڈیو وائرل نکاح خواں
پڑھیں:
کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔