عمرہ زائرین کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی: سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے صحت کے اصول جاری کردیئے گئے۔
سعودی سول ایوی ایشن گاکا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دی گئی ، سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان، نائیجیریا، افغانستان اور دیگرمتاثرہ ممالک سے جانے والے زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی ہوگی جب کہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی ویکسین لازمی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر کورونا اور موسمی فلو کی ویکسین لازمی ہوگی جبکہ زائرین کو ٹیٹنس، خسرہ و دیگر بیماریوں کی و یکسی نیشن مکمل کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زائرین کے لیے ویکسین لازمی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا سول سرونٹ پروموشن پالیسی 2009 میں ترمیم کردی گئی۔
خیبرپختونخوا سول سرونٹ پروموشن پالیسی 2009 میں ترمیم کردی گئی۔محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے سول سرونٹ پروموشن پالیسی میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سول سرونٹ پروموشن پالیسی کے سیریل نمبر4 کی شق ڈی میں ترمیم کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ترمیم وفاقی وصوبائی حکومت، خودمختارو نیم خودمختاراداروں میں ڈیپوٹیشن پر ملازمین سے متعلق ہے۔ ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین کو ترقی کیلئے زیرغور لایا جائے گا۔ڈیپوٹیشن پر ترقی کی صورت میں ملازمین کو اپنے اصل ڈیپارٹمنٹ میں واپس جانا ہوگا، ڈیپوٹیشن سرکاری ملازمین کی اعلیٰ عہدوں پر سنیارٹی برقرار رہے گی۔