ملک میں امن خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ دشمن خوف پھیلانے کی کوشش کرے گا مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا جہاں ان کا کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔

آرمی چیف کو ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی موجود تھے۔آرمی چیف نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سیکیورٹی اداروں کی مثالی کامیابیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “ہماری فورسز نے بے مثال جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کے ذریعے دہشت گردوں کو مثر طریقے سے کمزور کررہی ہیں، اہم دہشت گرد رہنماں کا خاتمہ، ان کے نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر کے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ دہشت گردی کی ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ یہ جنگ جاری رہے گی اور ہم اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ان شا اللہ۔”آرمی چیف نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں اور انہوں نے کئی حملوں کو ناکام بنا کر ملک میں امن قائم رکھا۔

انہوں نے ہر آپریشن کو سیکیورٹی فورسز کے عزم، پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاری کا ثبوت قرار دیا۔ جنرل عاصم منیر نے واضح پیغام دیا کہ ملک کے امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ “دشمن خوف اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر سکتا ہے، لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دشمن عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور وہ مزید بھاری نقصان اٹھائیں گے۔”

آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مادر وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور پاک فوج و قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک ناقابل شکست قوت کے طور پر متحد ہیں۔ بعد ازاں، آرمی چیف نے خیبر پختونخوا کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں سے الگ ملاقات کی۔ شرکا نے دہشت گردی کے خلاف ایک متفقہ سیاسی آواز اور عوامی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔ سیاسی نمائندوں نے دہشت گردی کے خلاف قوم کی جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت کا عزم ظاہر کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ انتہا پسند فلسفے کے خاتمے کے لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قانون نافذ کرنے والے آرمی چیف نے ملک میں امن انہوں نے کے خلاف پاک فوج کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

ابھی نندن یاد ہوگا، بھارت نے ایڈوانچر کیا تو بھرپور جواب دینگے، خواجہ آصف

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل 2025)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ابھی نندن یاد ہوگا، بھارت نے ایڈوانچر کیا تو بھرپور جواب دیں گے،افواج پاکستان،ایئرفورس بھرپوردفاعی صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان کی خواہش ہے کہ صورتحال نارمل ہو،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی اقدامات پر پاکستان کی جانب سے جامع جواب دیاجائےگا۔

پاکستان بطور ریاست کے طورپرپہلگام واقعے کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت ایسے واقعات کو جواز بنائے گا تو ہم بھی اس کا بھرپورجواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو 4 سال پہلے بھی جواب دے کر اپنا لوہا منوایا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے ایڈونچر کیا تو ابھی نندن کے وقت کی طرح جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو 4 سال پہلے بھی جواب دے کر اپنا لوہا منوایا۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سندھ طاس معاہدہ سرفہرست رہے گا۔سندھ طاس معاہدے میں ورلڈ بینک ضامن ہے۔ بھارت سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلے نہیں کرسکتا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح ابھی نندن کوپکڑکرجواب دیاہم آج بھی اسی پوزیشن میں ہیں۔

بھارت جیسا دشمن ہو تو ہم ہر وقت الرٹ رہتے ہیں۔ بھارتی حکومت پرجنگی جنون سوار ہے لیکن پاکستانیت کی بات ہوتوپاکستانی متحد ہوجاتے ہیں۔ افواج پاکستان،ایئرفورس بھرپوردفاعی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ صورتحال نارمل ہوہم کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے۔پاکستان میں دہشت گردوں کے سہولت کارکون ہیں سب کوپتاہے۔ بلوچستان،کےپی میں دہشت گردی ہورہی ہے اس میں کون ملوث ہے یہ بھی سب کوپتاہے۔ بھارت ہمارے خلاف اقدامات کرےگا توہم بھرپورجواب دیں گے۔بھارت پہلگام واقعے پر دوسروں پر الزام دھرنے کے بجائے خود احتسابی کرے۔ تفتیش کر کے ذمہ داروں کو تلاش کرے۔

متعلقہ مضامین

  • منرل پالیسی زبردستی لاگو کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کرینگے، مجمع علماء و طلاب روندو
  • آرمی چیف کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کا نوجوان گرفتار
  • ابھی نندن یاد ہوگا، بھارت نے ایڈوانچر کیا تو بھرپور جواب دینگے، خواجہ آصف
  • بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا
  • پہلگام واقعے پر پاکستان کا بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ
  • بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا، اسحاق ڈار
  • بھارت سے کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، فیصل واوڈا
  • بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
  • پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے،وزیردفاع