UrduPoint:
2025-11-03@16:58:04 GMT

فلسطینی اتھارٹی سے الجزیرہ نیوز پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

فلسطینی اتھارٹی سے الجزیرہ نیوز پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 جنوری 2025ء) انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الجزیرہ نیوز پر پابندی کو فی الفور ہٹائے اور تمام صحافیوں کا مقبوضہ فلسطینی علاقے میں آزادانہ اور محفوظ کام یقینی بنائے۔

ماہرین نے الجزیرہ پر پابندی کو فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے آزادی اظہار پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نمایاں بین الاقوامی اطلاعاتی ادارے کو علاقے میں کام سے روکنا غیرمتناسب، غیرضروری اور سخت اقدام ہے۔

اس سے اطلاعات کے حصول کے لیے فلسطینی، علاقائی اور عالمی ناظرین، سامعین اور قارئین کا حق متاثر ہوا ہے۔ Tweet URL

یکم جنوری 2025 کو فلسطینی اتھارٹی نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں الجزیرہ کی نشریات بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

حکام نے الجزیرہ اور اس سے وابستہ صحافیوں کی جانب سے مبینہ طور پر 'تشدد پر اکسانے والے مواد پر مبنی نشریات، غلط اطلاعات کے پھیلاؤ، مایوسی پھیلانے اور فلسطین کے داخلی معاملات میں مداخلت' کو اس اقدام کی بنیاد بنایا ہے۔اطلاعاتی آزادی اور تنقید پر قدغن

الجزیرہ چینل پر پابندی کے لیے فلسطینی وزیر ثقافت کی جانب سے خط جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ یہ امور داخلہ، اطلاعات اور ثقافت کی وزارتوں کے نمائندوں پر مشتمل سہ رکنی کمیٹی کا مشترکہ فیصلہ ہے جو علاقے میں زمینی و سیٹلائٹ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی نشریات کے لیے اجازت نامے جاری کرتی ہے۔

5 جنوری کو راملہ کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے الجزیرہ چینل کی متعدد مقبول ویب سائٹ بھی چار ماہ کے لیے بند کر دی تھیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ان پر شائع شدہ مواد سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے اور یہ لوگوں کو جرائم کی ترغیب دے رہی ہیں۔

ماہرین نے اس اقدام کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الجزیرہ پر پابندی فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے 5 دسمبر 2024 کو جینین پناہ گزین کیمپ سمیت مقبوضہ مغربی علاقے میں جاری پرتشدد کریک ڈاؤن کے بارے میں اطلاعات دینے کے بعد عائد کی گئی۔

ان کارروائیوں میں کم از کم آٹھ فلسطینی ہلاک ہوئے جن میں ایک خاتون صحافی بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تشدد اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے دوران مبہم اور غیرمصدقہ الزامات کی بنیاد پر الجزیرہ پر پابندی عائد کرنے کا اصل مقصد فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ان کی واقعات کی بین الاقوامی جانچ پڑتال کو روکنا اور اپنے اقدامات پر تنقید کا گلا گھوٹنا ہے۔

اسرائیل کی پیروی سے گریز کا تلقین

ماہرین نےکہا ہے کہ، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم پر شفافیت اور احتساب یقینی بنانے کے لیے آزاد اور غیرجانبدار صحافت بشمول بین الاقوامی اطلاعاتی اداروں کی موجودگی بہت اہم ہے۔ فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی حکومت کی پیروی نہ کرے جس نے اسرائیل اور مقبوضہ علاقے میں الجزیرہ پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور گزشتہ سال راملہ میں اس کے دفاتر بند کر کے بین الاقوامی میڈیا کی غزہ میں رسائی روک دی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ غیرجانبدارانہ طور سے اطلاعات کی فراہمی نہ ہونے کے نتیجے میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سے متعلق واقعات سامنے نہیں آتے اور ایسے جرائم کے ذمہ داروں کا محاسبہ نہیں ہو پاتا۔ فلسطینی اتھارٹی اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کرے اور الجزیرہ پر پابندی ختم کر کے صحافی آزادی کو قائم رکھے۔

غیر جانبدار ماہرین و اطلاع کار

غیرجانبدار ماہرین یا خصوصی اطلاع کار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی طریقہ کار کے تحت مقرر کیے جاتے ہیں جو اقوام متحدہ کے عملے کا حصہ نہیں ہوتے اور اپنے کام کا معاوضہ بھی وصول نہیں کرتے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الجزیرہ پر پابندی بین الاقوامی کی جانب سے ماہرین نے علاقے میں کے لیے

پڑھیں:

حکمرانوں کو مانگنے اور کشکول اٹھانے کی عادت پڑ چکی ہے، حافظ تنویر احمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اٹک (وقائع نگارخصوصی ) 78 سال گزر گئے ابھی تک اسلامیان پاکستان ان مقاصد جلیلہ سے مستفید نہ ہو سکے قائد اعظمؒ نے اپنی زندگی کے آخری حصے میں کہا کہ میری جیب کے سکے کھوٹے ہیں محب وطن مومنوں کو چاہیے کہ وہ پاک سرزمین کی حیثیت مسجد جیسی ہے مسجد کی طرح پاکستان کی حفاظت بھی کرنا 21 تا 23 نومبر بروز جمعہ ہفتہ اتوار مینار پاکستان کے سائے تلے بدل دو نظام کل پاکستان اجتماع عام اس کا ماٹو ہوگا قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہو اور اس کا بچہ بچہ لاکھوں کا مقروض ہو حیرانی کی بات ہے اس لیے جماعت اسلامی اس نظام کو بدلنے کے لیے تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب شمالی و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی پانچ حافظ تنویر احمد نے جماعت اسلامی تحصیل اٹک کی ماہانہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت امیر تحصیل میاں محمد جنید جبکہ مولانا محمد افضل منصوری اور مولانا نعیم اللہ نے بھی خطاب کیا حافظ تنویر احمد نے کہا کہ ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کے بعد تباہ حال جرمنی میں اس کے نظام تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دی ہزاروں کی تعداد میں تعلیمی ادارے قائم اور اساتذہ کی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے پر لگا دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے جرمنی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آ کھڑا ہوا لیکن یہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے قومی بجٹ میں 1.5 فیصد تعلیمی بجٹ جبکہ دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا کتنی دکھ کی بات ہے سرکاری تعلیمی اداروں کو آؤٹ سورس کر دیا گیا ہے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں حکمرانوں کو تعلیم سے کوئی غرض ہی نہیں پچھلے سے پچھلے بجٹ کے موقع پر 5 ہزار گھوسٹ اسکول سامنے آئے اس وقت ڈہائی کروڑ بچے اسکول کی عمر میں آوارہ گردی کر رہے ہیں اسکول پرائیوٹ کر دیے گئے ہیں اسی طرح معیشت کا بھی کوئی حال نہیں سود میں جکڑی اور قرضوں کے بوجھ تلے دبی ایسی معیشت کا کیا نتیجہ نکلے گا پاکستان غریب ملک نہیں قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے بس حکمرانوں کو مانگنے اور کشکول اٹھانے کی عادت پڑ چکی ہے مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے ٹماٹر کو لیں 700 روپے کلو کو پہنچ چکا ہے یہ حکمرانوں کی نااہلی ہے ملکی ترقی سے ان کو کوئی واسطہ نہیں پانی بجلی گیس وافر مقدار میں ہیں لیکن عدم منصوبہ بندی کی وجہ سے ضائع ہو رہے ہیں ترقیاتی بجٹ کے لیے ایک ارب اور غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 16 ارب ہیں جمہوریت جمہوریت کی لگائی جاتی ہے فارم 45 کی بجائے فارم 47 پہ رزلٹ آؤٹ کیا جاتا ہے کراچی میں جماعت اسلامی آ رہی تھی لیکن اسٹیبلشمنٹ نے فارم 47 کے ذریعے اپنے چہیتوں کو سیٹیں دے ڈالیں بدامنی اور کرپشن کا دور دورہ ہے جماعت اسلامی ہی ان حالات کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے فلسطین اور غزہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کی قربانیاں قابل تحسین ہے وطن عزیز پاکستان کے خاتمے کی باتیں کرنے والے ہم خیالی سے نکلیں پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنا اور اسی بنیاد پر قیامت تک قائم رہے گا اور ان شاء اللہ ہم پاکستان کو مدین النبی کی طرز پر اسلامی ریاست بنائیں گے اجتماع عام اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اٹک سے ہزاروں لوگ اجتماع عام میں شریک ہوں گے۔

وقائع نگار خصوصی گلزار

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ، یورپی یونین، اوآئی سی سے کشمیری حریت رہنمائوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ
  • ترکیہ، غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس، پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کریگا
  • بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • لاہور میں کچرا اٹھانے والی 28 ہزار گاڑیاں آلودگی کا باعث بن گئیں
  • حکمرانوں کو مانگنے اور کشکول اٹھانے کی عادت پڑ چکی ہے، حافظ تنویر احمد
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت کردی