تحریک انصاف نے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے سنٹرل فنانس بورڈ قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آ باد:
پاکستان تحریک انصاف نے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے سنٹرل فنانس بورڈ قائم کردیا، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل فنانس بورڈ 13 ممبران پر مشتمل ہے، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سمیت 13 ممبران موجود ہیں۔
سنٹرل فنانس بورڈ کے ٹی آو آرز بھی تفصیلاً جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق بورڈ پارٹی کے اکاؤنٹس مینیج کرے گا، جبکہ قانون کے تحت اکاؤنٹس کا آڈٹ کرنے کی ذمہ داری بھی بورڈ پر عائد ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فنانس بورڈ پارٹی کے لیے فنڈنگ اکٹھا کرے گا اور اس کا حساب بھی رکھے گا، سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد 15 جون کو بورڈ پارٹی کا بجٹ بھی بنائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ سیکرٹری جنرل یا چیئرمین کی اجازت کے بغیر بجٹ میں تبدیلی نہیں کرسکے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے۔ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔