وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، ایجنڈا بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
نارکوٹکس ڈویژن کو داخلہ ڈویژن میں شامل کرنے اور ایوی ایشن کو دفاع ڈویژن میں شامل کرنے کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔
پبلک پروکیورمنٹ رولز میں نئی شق کے شامل کرنے کی منظوری کا ایجنڈا اور نیشنل کمیشن مینارٹیز ایکٹ کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔
اسکے علاوہ نیشنل ویمن انٹر پرونیور شپ پالیسی و ایکشن پلان کا ڈرافٹ کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔
ایجنڈے کے مطابق ای سی اے سی کے ملازمین کے پیکج کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا۔
انوائرمنٹل ٹریبیونل کے ممبر ڈاکٹر بشیر کی مدت میں 2 سال توسیع کی منظوری اور قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بالی ووڈ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی گانا کاپی کرلیا
بالی ووڈ انڈسٹری نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے مشہور گانے ’بول کفارہ‘ کو کاپی کرکے اپنی فلم میں شامل کرلیا۔
اس سے قبل بھی مشہور گانے ’بول کفارہ‘ کو بھارتی گلوکار جوبن نوتیال نے کاپی کیا تھا جس کے بعد اب اسے بالی ووڈ کی نئی فلم ’دیوانے کی دیوانیت‘ میں ایک مرتبہ پھر کاپی کر کے شامل کیا گیا ہے۔
اس گانے کو بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ، فرحان صابری اور ڈی جے چیتاس نے گایا ہے جس میں پاکستان کے موسیقی کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کے بالی ووڈ کی فلم کے مقبول گانے ’دلہے کا سہرا‘ کے چند بول بھی شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس گانے کی ویڈیو پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت والے پاکستان کو بُرا بھلا کہتے ہیں اور پھر ہمارے ہی کانٹینٹ کو چُراتے ہیں۔
ایک صارف نے طنزیہ کہا، ’سونم باجوا یہ گانا IAF سے PAF کے نام کر رہی ہیں‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ انڈسٹری پاکستان کے کئی مشہور گانے چُرا کر بغیر اس کا کریڈٹ دیئے ریلیز کر چکی ہے۔