القادر ٹرسٹ بھونڈا کیس،عمران خان نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا،پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی قیادت نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایک بھونڈا کیس ہے جس میں عمران خان اور بشری بی بی نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا۔یہ بات سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔عمر ایوب نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف بنا، یہ ایک بھونڈا کیس ہے برطانیہ کی این سی اے ایک طرف اور سپریم کورٹ ایک طرف، این سی اے نے 190 ملین پانڈ برطانیہ سے سپریم کورٹ میں بھیجے اور سپریم کورٹ نے یہ پیسہ حکومت کے خزانے میں جمع کروایا اس میں عمران خان اور بشری بی بی نے کوئی ذاتی مفاد حاصل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی سیرت نبوی صلی اللہ علیہ پڑھانے کے لیے بنائی گئی، یہ بھونڈا کیس ہے یہ ہر جگہ چیلنج ہوگا فیصل واوڈا اور خواجہ آصف اتوار سے شروع ہوگئے تھے انہوں نے کل سے ہی فیصلہ سنادیا دیا کیا یہ جج ہیں؟ ان کے پاس فیصلہ کہاں سے آیا؟ ان کے پاس تحریر کہاں سے آئی ؟ یہ کینگرو کورٹ ہے؟شبلی فراز نے کہا کہ القادر کیس کا فیصلہ آج پھر نہیں سنایا گیا، کہا گیا بانی چیئرمین پی ٹی آئی عدالت پیش نہیں ہوئے، بانی پی ٹی آئی تو جیل میں ہیں انہیں پیش کرنا آپ کا کام تھا۔انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی عمران خان نے اپنے مدینہ کی ریاست کے نظریے کے مطابق بنائی، مسلمانوں کے ذاتی اور اسلامی تشخص کے تناظر میں اس یونیورسٹی کو بنایا گیا۔سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس مقدمے میں غلط فہمی پھیلائی گئی ہے، برطانیہ میں ملک ریاض نے کوئی پراپرٹی خریدی، وہاں کے اداروں نے دیکھا کہ یہ اتنی مہنگی پراپرٹی کیوں خریدی گئی ہے؟ وہ مقدمہ آگے نہیں بڑھا، وہاں سٹیلمنٹ ہوئی اور کہا گیا کہ رقم واپس پاکستان لے جائیں۔انہوں ںے کہا کہ یہ رقم ملک ریاض اپنی منشا سے پاکستان لائے انہوں نے سپریم کورٹ میں کچھ رقم جمع کروانی تھی وہ کروادی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: نے کہا کہ القادر پی ٹی آئی انہوں نے نے کوئی
پڑھیں:
پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کو ویزا چاہیے ہوگا تو 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جائے گا، وہ پر امن احتجاج میں حصہ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آکر کیا کریں گے، اگر پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی، انہوں نے 9 مئی بھی کرکے دیکھ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہی تحریک چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتا اور ڈیل نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کے بچوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے کب تک پاکستان آئیں گے۔