قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ڈرافٹ میں نام شامل نہ کیے جانے پر کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

احمد شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کا نشتر برسائے اور سوال کیا کہ انکا نام پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے کیوں شامل نہیں کیا گیا۔

اوپنر نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کھلاڑیوں کو صرف پروموشنل مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ، کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو خریدا؟

انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ واپس نہیں لی نہ ہی ان کا یا ان کے ایجنٹ کا اس ڈرافٹ سے کوئی تعلق ہے، میرا پی ایس ایل چھوڑنے کا فیصلہ میرٹ کی کمی اور تعلقات کو ٹیلنٹ پر ترجیح دینے کی بنیاد پر تھا، میں اپنے اس فیصلے پر قائم ہوں۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد پی ایس ایل 10 سے باہر، کسی ٹیم نے نہیں لیا

یاد رہے کہ سال 2023 میں احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کی بنیاد پر انکا نام ڈرافٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

وزیراعظم سے ملاقات، سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان مسلم لیگ (ن) میں شامل

سٹی 42 : پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان کی ملاقات ہوئی۔ نوابزادہ محسن علی خان اپنے بیٹے شہریار اور کئی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے.  

وزیراعظم نے نوابزادہ محسن علی خان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کیا. شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے آپ خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کو فروغ دینے اور عوامی روابط بڑھانے کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود اور وہاں امن و امان کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی ۔ 

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 266 تک پہنچ گئی، آدھے سے زیادہ بچے شامل
  • پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نون میں شامل
  • وزیراعظم سے ملاقات، سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان مسلم لیگ (ن) میں شامل
  •  پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نیٹ بال فیڈریشن کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
  • میٹرک بورڈ ملتان کے نتائج میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے کی آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن
  • مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے(ترجمان پاک فوج)
  • میٹرک بورڈ ملتان کے امتحان میں رکشہ ڈرائیور کا بیٹا سب پر بازی لے گیا
  • ملک ترقی نہیں کررہا، سیاسی ڈائیلاگ میں فوج اور عدلیہ کو بھی شامل کریں: شاہد خاقان
  • دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے 3 بیویوں کے ہمراہ ضمنی انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
  • مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے: ترجمان پاک فوج