شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں مختلف اہم امور پر فیصلے کیے جائیں گے۔ ایجنڈے میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری، نارکوٹکس ڈویژن کا وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی تجویز، اور ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی سمری شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، قومی کمیشن برائے اقلیت ایکٹ 2024 کی منظوری، پیپرا قوانین میں ترامیم، اور ماحولیاتی ٹریبونل اسلام آباد کے ممبر محمد بشیر خان کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق بھی متوقع ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں سیاحوں کے قتل کے واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بلا اشتعال یکطرفہ اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل صبح طلب کر لیا۔
ذمہ دار سرکاری ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر مشاورت کی جائے گی۔ حکومت کا بھارت کے یکطرفہ اقدامات کا موثر جواب دیا جائے گا
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شریک ہو گی۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
Waseem Azmet