پی ایس ایل ٹین :پلیئرڈرافٹ مکمل،ٹیموں کے سکواڈ سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ ٹین کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا جسکے بعد تمام ٹیموں کے مکمل سکواڈ سامنے آ گئے ہیں ۔
لاہور قلندرز
لاہور قلندرز کے سکواڈ میں پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل مچل ، فخر زمان ، شاہین شاہ آفریدی، ڈائمنڈ کیٹیگری میں حارث روف، کوشل پریرا، سکندر مرزا، گولڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، جہانداد خان ، زمان خان ، سلور کیٹیگری میں آصف آفریدی ، آصف علی ، ڈیوڈ ویزے، محمد اخلاق، راشد حسین، ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد اذب ، مومن قمر اور سپلمنٹری کیٹگری میں ٹام کیورن ، سیم بلنگز، سلمان علی مرزا ، محمد نعیم شامل ہیں ۔
لاہور قلندرز
کراچی کنگز کے سکواڈ میں پلاٹینم کیٹیگری میں ایڈم ملنے ، ڈیوڈ وارنر ، عباس آفریدی، ڈائمنڈ کیٹیگری میں حسن علی ، جیمز ونس، خوشدل شاہ، گولڈ کیٹیگری میں عامر جمال ، محمد عرفان خان ، شان مسعود، سلور کیٹیگری میں عرفات منہاس، لٹن داس ، میر حمزہ ، ٹم سیفرٹ ، زاہد محمود، ایمرجنگ کیٹگری میں فواد علی ، ریاض اللہ، سپلیمنٹری کیٹیگری میں کین ولیمسن ، محمد نبی، عمیر بن یوسف ، مرزا مامون شامل ہیں ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں پلاٹینم کیٹیگری میں فہیم اشرف ، فن ایلن ، مارک چیپمین ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں ابرار احمد، محمد عامر ، ریلی رسووو ، گولڈ کیٹیگری میں اکیل حسین، سعود شکیل محمد وسیم جونیئر ، سلور کیٹیگری میں حسیب اللہ خان ، خواجہ نافع ، کیل جیمی سن ، خرم شہزاد، عثمان طارق، ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد ذیشان ، حسن نواز اور سپلیمنٹری کیٹیگری میں کوشل مینڈس ، شان ایبٹ، شعیب ملک اور دانش عزیز شامل ہیں ۔
پشاور زلمی
پشاور زلمی کے سکواڈ میں پلاٹینم کیٹیگری میں بابراعظم ، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں کوربن بوش، محمد علی ، محمد حارث، گولڈ کیٹیگری میں عبدالصمد ، حسین طلعت، ناہید رانا، سلور کیٹیگری میں عارف یعقوب ، نجیب اللہ زردان ، میکس برینٹ ، مہران ممتاز، سفیان مقیم، ایمرجنگ کیٹیگری میں علی رضا ، معاذ صداقت ، سپلیمنٹری کیٹیگری میں الزری جوزف اور احمد دانیال شامل ہیں ۔
ملتان سلطانز
ملتان سلطانز کے سکواڈ میں پلاٹینم کیٹیگری میں مچل بریسویل ، محمد رضوان، اسامہ میر، ڈائمنڈ کیٹیگری میں ڈیوڈ ویلی ، افتخار احمد، عثمان خان، گولڈ کیٹیگری میں کرس جورڈن ، کامران غلام ، محمد حسنین ، سلور کیٹیگری میں عاکف جاوید، گوڈاکیش موٹی، جوزف لٹل ، فیصل اکرم ، طیب طاہر ، ایمرجنگ کیٹیگری میں عبید شاہ ، شاہد عزیز، سپلیمنٹری کیٹیگری میں جانسن چارلز، شائے ہوپ ، یاسر خان ، محمد عامر برکی شامل ہیں ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں پلاٹینم کیٹگیر میں میتھیو شارٹ، نسیم شاہ ،شاداب خان ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عماد وسیم ، اعظم خان ، جیسن ہولڈر ، گولڈ کیٹیگری میں بین ڈوار ہوئس ، سلمان علی آغا، حیدر علی ، سلور کیٹیگری میں آندریس گوس، کولن منرو، محمد نواز، رومان رئیس، سلمان ارشد ، ایمرجنگ کیٹیگری میں حنین شاہ ، سعد مسعود، سپلیمنٹری کیٹیگری میں ریلی میریڈتھ ، راسی وان ڈیر ڈوسن شامل ہیں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایمرجنگ کیٹیگری میں کیٹیگری میں ا شامل ہیں
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔