سرفراز احمد پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار بینچ پر بیٹھے رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ڈرافٹٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔
گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز مالکان اور ٹیم منیجمنٹ نے ڈرافٹ کے ذریعے اپنے حتمی اسکواڈز تشکیل دیے۔
9 سال تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے سرفراز احمد کو پہلی بار فرنچائز نے ریلیز کردیا تھا اور وہ پہلی بار ڈرافٹس کا حصہ بنے تھے تاہم انہیں کسی فرنچائز نے پِک نہیں کیا۔
سرفراز احمد نے بھی انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان سپرلیگ 2025 کے ایڈیشن میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
سابق کپتان نے لکھا تھا کہ آج میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میرا رشتہ اختتام پذیر ہوگیا ہے اور مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ اس شاندار ٹیم کے ساتھ میرا 9 سال کا سفر شاندار اور خوبصورت رہا ہے۔
دوسری جانب ذرائع سے خبریں سامنے آئیں تھی کہ گلیڈی ایٹرز نے اوپنر ندیم ملک سرفراز احمد کو اہم کردار دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ڈرافٹنگ مکمل ہونے کے بعد یہ بات واضح ہوگئی کہ انہیں وہ 9 سال بعد پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل پہلی بار کا حصہ
پڑھیں:
شہری فیک کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں، پی ٹی اے
فائل فوٹوپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو فیک کوریئر سروسز کے پیغامات سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہری کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کوریئر سروسز نمائندہ فون کال کرکے ویریفکیشن کوڈ سے متعلق معلومات طلب کرتا ہے، ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس سے موصول کوئی بھی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کوڈ آپ کے اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل شناخت تک غیر مجاز رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، مستند کوریئر کمپنیاں صارفین سے کسی قسم کے کوڈ سے متعلق معلومات طلب نہیں کرتیں۔