خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ٹانک میں خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کیا جس میں 2 خارجی دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے کے بارہمولہ، کپواڑہ، کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بانڈی پورہ اور دیگر اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے آج ضلع بانڈی پورہ کے علاقے کلنار بازی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ ادھر ادھمپور اور کولگام اضلاع میں آج مسلسل تیسرے روز بھی بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے کے بارہمولہ، کپواڑہ، کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
  • کوئٹہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید
  • کوئٹہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • بری خبر ،مختلف وزارتوں اور محکموں میں ہزاروں سرکاری آسامیاں ختم کر دی گئیں
  • مختلف وزارتوں اور محکموں میں ہزاروں سرکاری آسامیاں ختم
  • لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کا فری آئی میڈیکل کیمپ
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
  • دہشت گردوں سے لڑنا نہیں بیانیے کا مقابلہ کرنا مشکل ہے، انوارالحق کاکڑ