سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی کردی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیو)سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی کردی۔
تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی کے زریعے 236 پلاٹس الاٹ کئے گئے۔قرعہ اندازی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے نادرا کی خدمات حاصل کی گئیں۔
چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا نے قرعہ اندازی کے عمل کی نگرانی خود کی۔
قرعہ اندازی کے لیے ہال میں موجود افراد سے مختلف ڈیجٹ سیڈ نمبر کے طو پر لئے گئے۔
سیکٹر C-14 میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ترجیح دی گئ ہے۔
مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کروانے کی صورت میں قراعہ اندازی کے ذریعے بنائی گئ ویٹنگ لسٹ کے تحت مقامی شہریوں کو الاٹ ھو جائیں گے۔
کامیاب امیدواروں کی فہرست سی ڈی اے کی ویب سائٹ اور آفشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی آویزاں کی جائے گی
سی ڈی اے کو سیکٹر C-14 میں پلاٹس حاصل کرنے کیلئے 1700 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
سیکٹر C-14 مارگلہ ہلز کے دامن میں واقع اسلام آباد کا خوبصورت رہا ئشی منصوبہ ہے۔
اس سیکٹر میں تمام شہری سہولیات کی فراہم کی جائیں گی ۔سیکٹر C-14 کو اپنے محل وقوع کی وجہ سے مستقبل کا E-7 قرار دیا جارہا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پلاٹوں کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروانے والے شہریوں کا سی ڈی اے پر اعتماد کا شکریہ اداکیا،
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پلاٹوں کا قبضہ ہر حال میں آخری قسط کی ادئیگی سے قبل مالکان کے حوالے کردیا جائے،
سیکٹر C-14 کی سائٹ پر دن رات ڈیولپمنٹ کام جاری ھے، سیکٹر C-14 میں لوگوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید نئے سیکٹرز بھی متعارف کروائے جائیں گے، نہ صرف نئے بلکہ تمام پرانے سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ کا کام بھی کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے بیلٹنگ کے عمل میں کامیاب ھونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تمام لوگ ملکر اسلام آباد شہر کو خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے نے سیکٹر C 14 نے سیکٹر
پڑھیں:
محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے دو بڑے ترقیاتی منصوبوں، ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے نے وزیر داخلہ کو دونوں پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔محسن نقوی نے اپنے دورے کے دوران دونوں منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیوں، معیار اور پیش رفت کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ تعمیراتی کاموں میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، رفتار اور معیار دونوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، اس منصوبے کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کو سگنل فری سفر کی سہولت حاصل ہوگی جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ شہریوں کے سفری مسائل کے حل میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، شہریوں کو ٹریفک مسائل سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر داخلہ نے شاہین چوک انڈر پاس کے حوالے سے بھی واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کو اگلے 30 دنوں میں مکمل کیا جائے اور اس کے لیے بیک وقت 24/7 کام جاری رکھا جائے۔انہوں نے زور دیا کہ ٹریفک کے دباؤ اور سکول اوقات میں عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے، شاہین چوک انڈر پاس اسلام آباد کا ایک جدید (ماڈرن) ترقیاتی منصوبہ ہوگا جو دارالحکومت کی ٹریفک اور سفری سہولیات میں نیا معیار قائم کرے گا۔