چین میں جشن بہار کے سفری رش کے دوران  قومی ریلوے سے  510 ملین مسافر وں کے سفر  کی توقع WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ:چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، 2025 کا  اسپرنگ فیسٹیول  سفری رش   14 جنوری کو شروع ہو کر  کل 40 دن جاری   رہتے ہوئے  22 فروری کو ختم ہو گا۔ قومی ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے اور یومیہ   اوسطاً تعداد   12.

75 ملین مسافروں  کی ہو سکتی ہے ۔ 14 جنوری  کو اس سفری رش کے آغاز کا پہلا دن ہے

 اور اس دن   قومی ریلوے  سے  10.3 ملین مسافروں  کی آؐمدو رفت متوقع ہے ۔چائنا  سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ  کے پیسنجر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے انچارج  کے مطابق   اس سال اسپرنگ فیسٹیول کے لیے  8 دن کی چھٹی ہوگی اور ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی میں مکمل طور پر نرمی ہوگی  ۔عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں اسپرنگ فیسٹیول  کی شمولیت  کے بعد یہ  پہلا اسپرنگ فیسٹیول سفری رش ہوگا  جس کے دوران لوگ سفر کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں  اور توقع ہے کہ  مسافروں کا بہاؤ بتدریج بڑھے گا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی ریلوے

پڑھیں:

کراچی میں دنیا کی ثقافتیں ایک چھت تلے، آرٹس کونسل میں  ورلڈ کلچر فیسٹیول  کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے  ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء  کے حوالے سے حسینہ معین ہال میں ایک شاندار پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بتایا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 30 اکتوبر سے آرٹس کونسل کراچی میں شروع ہوگا جو 7 دسمبر تک جاری رہے گا،  یہ 39 روزہ عالمی ثقافتی میلہ دنیا بھر کے 141 ممالک کے فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول میں افریقہ سے 37، ایشیا سے 41، یورپ سے 36، ساؤتھ امریکا سے 11، نارتھ امریکا سے 13 اور اوشیانا کے 3 ممالک کے فنکار شرکت کریں گے۔ فیسٹیول میں 45 تھیٹر پرفارمنسز، 60 میوزک کنسرٹس، 25 ڈانس شوز اور 6 آرٹ ایگزیبیشنز ہوں گی جن میں 25 بین الاقوامی اور 30 قومی مصور اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے علاوہ 25 تربیتی نشستیں اور 15 فکری نشستیں بھی رکھی گئی ہیں۔

محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک امن پسند اور ثقافتی طور پر مضبوط قوم ہے۔ یہ فیسٹیول دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی میلوں میں شامل ہوگا اور کراچی ثقافتی دنیا کا مرکز بن جائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ 2800 سے زائد فلمیں فیسٹیول کے لیے موصول ہو چکی ہیں، جن میں اسرائیل اور بھارت کے فلم سازوں کی فلمیں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ظلم اور نسل کشی جاری ہو وہاں فنکار قصور وار نہیں، فنکار ہمیشہ امن اور انسانیت کا پیغام دیتے ہیں،  غزہ میں حالیہ امن معاہدہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دنیا اب امن کی طرف بڑھ رہی ہے اور ایسے وقت میں یہ فیسٹیول بہت اہم کردار ادا کرے گا۔

صدر آرٹس کونسل نے بتایا کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان، اکبر خمیسو خان، مائی ڈھائی، صنم ماروی، اور اختر چنال جیسے نامور فنکار فیسٹیول میں پرفارم کریں گے۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی ورکشاپس، فلم نمائشیں اور روزانہ شام چار بجے شارٹ فلموں کی اسکریننگ بھی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ یہ  ورلڈ کلچر فیسٹیول کا دوسرا ایڈیشن ہے، گزشتہ سال 42 ممالک شریک ہوئے تھے جبکہ اس مرتبہ 141 ممالک اپنی ثقافت، موسیقی اور فن کا مظاہرہ کریں گے، ایسے فیسٹیولز پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اور ثابت کرتے ہیں کہ کراچی کی ثقافتی سرگرمیاں کبھی نہیں رکتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت آرٹس کونسل کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں سندھ کے ثقافتی ورثے کو بین الاقوامی سطح پر مزید اجاگر کیا جائے گا تاکہ دنیا دیکھے کہ پاکستان دہشت گرد نہیں بلکہ محبت، امن اور فن کا علمبردار ملک ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 میں دنیا بھر کے 1000 سے زائد فنکار پرفارم کریں گے جبکہ زیادہ تر پروگرام عوام کے لیے مفت ہوں گے تاکہ شہری دنیا بھر کی ثقافتوں سے براہِ راست لطف اندوز ہو سکیں۔

منیر عقیل انصاری وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • بیلجیم میں قومی ہڑتال سے برسلز مفلوج، فضائی و زمینی نظام درہم برہم
  • کراچی میں دنیا کی ثقافتیں ایک چھت تلے، آرٹس کونسل میں  ورلڈ کلچر فیسٹیول  کا اعلان
  • اسلام آباد ایئرپورٹ: جعلی کاغذات پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافر گرفتار
  • راجھستان: مسافر بس میں خوفناک آتشزدگی، 21 افراد جاں بحق، 16 زخمی
  • امریکا کے 5 بڑے میڈیا ہاؤسز نے پینٹاگون کی پابندیاں ماننے سے انکار کر دیا
  • شرح نمو 4.3 فیصد تک جانے کی توقع، آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کے حوالے سے مثبت پیش گوئیاں
  • کراچی: ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
  • ٹی ایل پی بلوچستان کے کارکنوں نے قومی شاہراہ بند کردی، مسافروں کو شدید مشکلات
  • ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت
  •   قومی پولیو مہم آج سے ملک بھر کے 159اضلاع میں شروع ہوگی