چین میں جشن بہار کے سفری رش کے دوران قومی ریلوے سے 510 ملین مسافر وں کے سفر کی توقع
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بیجنگ :چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، 2025 کا اسپرنگ فیسٹیول سفری رش 14 جنوری کو شروع ہو کر کل 40 دن جاری رہتے ہوئے 22 فروری کو ختم ہو گا۔ قومی ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے اور یومیہ اوسطاً تعداد 12.75 ملین مسافروں کی ہو سکتی ہے ۔ 14 جنوری کو اس سفری رش کے آغاز کا پہلا دن ہے اور اس دن قومی ریلوے سے 10.
چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پیسنجر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے انچارج کے مطابق اس سال اسپرنگ فیسٹیول کے لیے 8 دن کی چھٹی ہوگی اور ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی میں مکمل طور پر نرمی ہوگی ۔عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں اسپرنگ فیسٹیول کی شمولیت کے بعد یہ پہلا اسپرنگ فیسٹیول سفری رش ہوگا جس کے دوران لوگ سفر کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں اور توقع ہے کہ مسافروں کا بہاؤ بتدریج بڑھے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ فیصلہ 2 روز میں متوقع
لندن میں ہارلے کلینک سے چیک اَپ کروانے کے بعد سابق وزیراعظم کے مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے کے بعد قائد مسلم لیگ نون کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ میاں محمد نواز شریف ہارلے کلینک سے چیک اَپ کروانے کے بعد ایون فیلڈ ہاؤس واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے کے بعد قائد مسلم لیگ نون کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگلے ایک سے 2 دنوں میں رپورٹس متوقع ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ آمد پر حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ تھے۔