Daily Pakistan:
2025-09-17@23:53:11 GMT
تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں واضح کمی آئی ہے جو دوسرے صوبوں کے لئے مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے اپنی رپورٹ میں شرح اموات میں کمی کو تسلیم کیا ہے، سندھ میں بچوں کی شرح اموات 1.
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کی 106 تحصیلوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، جو سفر سندھ نے شروع کیا ہے وہ دوسرے صوبوں کیلئے ایک مثال ہے، 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو صحت کے اداروں کو سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی، این آئی سی وی ڈی کا بہترین نیٹ ورک اور گمبٹ انسٹی ٹیوٹ 18ویں ترمیم کی بدولت ممکن ہوا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ہمارے کام کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا ہے، آئندہ 5 سال میں شرح اموات مزید 50 فیصد کم کریں گے۔
غزہ جنگ بندی ڈیل 3 مراحل پر مشتمل ہوگی، اہم نکات سامنے آگئے
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں بچوں کی شرح اموات بلاول بھٹو
پڑھیں:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی سی)کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد میں سی ایس سی سی کے جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیائو اور سیکرٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لن نے بھی ملاقات کی۔(جاری ہے)
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی قابلیت کو سراہا۔ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔