حماس اور اسرائیل کے مابین ثالثی کا کردار کرنے والے ملک قطر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ عنقریب متوقع ہے کیوں کہ مذاکرات میں بہت سی رکاوٹیں اب دور ہوچکی ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے جنگ بندی کے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، غزہ کے رہائشی امید اور گہرے شکوک و شبہات کے ملے جلے رجحان کا اظہار کر رہے ہیں۔

انکلیو کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 61 فلسطینی ہلاک اور 281 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 46,645 فلسطینی ہلاک اور 110,012 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دن حماس کے زیر قیادت حملوں کے دوران اسرائیل میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا مسودہ قبول کرلیا؟

اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے جسے کچھ لوگ اس بات کی علامت بھی سمجھ رہے ہیں کہ اب جنگ بندی کا معاہدہ جلد ہی طے پاسکتا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں گروپ کے چیپٹر کے ایک بیان کے مطابق حماس کے رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں کے رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کا ایک سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس میں انہیں دوحا میں جاری مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کا مقبوضہ مغربی کنارے سے رابطہ منقطع کرنے کے اسرائیلی منصوبوں کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے، جس کا مقصد “فلسطینی ریاست کی تجسیم کو روکنا ہے۔

دریں اثنا غزہ شہر میں صحافی محمد التلماس کے قتل نے اکتوبر 2023 سے غزہ میں میڈیا کے پیشہ ور افراد کی شہادتوں کی تعداد کو 204 تک بڑھا دیا ہے۔

اسیران اور سابق اسیران کے امور کے کمیشن اور فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) کے مطابق کل شام سے لے کر آج صبح تک مغربی کنارے سے کم از کم 35 فلسطینیوں کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا ہے۔

نیتن یاہو کی اسموٹریچ سے ملاقات

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی کے لیے بات چیت کے دوران وزیر اعظم نیتن یاہو اب انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ سے ملاقات کر رہے ہیں۔

نیتن یاہو اسموٹریچ کو ممکنہ معاہدے پر حکومت سے مستعفی نہ ہونے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: پوپ فرانس غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک بار پھر بول پڑے

دریں اثنا اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتامار بین گوئیر نے بیزالیل اسموٹریچ پر زور دیا کہ اگر اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہو جائے تو وہ ان کے ساتھ مستعفی ہو جائیں تاکہ یہ ممکنہ معاہدہ ناکام بنایا جا سکے۔

ماہی گیر ماردیا گیا، مچھیروں کی شہادتیں 200 ہوگئی

غزہ کے علاقے دیر البلاح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ماہی گیر شہید ہو گیا۔

ایک اسرائیلی بندوق بردار لانچ نے وسطی غزہ میں مغربی دیر البلاح کے ساحل پر ایک فلسطینی ماہی گیر کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

فلسطینی وزارت زراعت کے مطابق متاثرہ کم از کم 200 ماہی گیروں میں سے ایک ہے جو جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ ہزاروں دیگر ماہی گیروں کو انکلیو کے پانیوں کو چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

بین گوئیر اور اسموٹریچ کی مخالفت کے باوجود کابینہ غزہ معاہدے کی منظوری دے گی، وزیر

اسرائیلی وزیر زراعت ایوی ڈچر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے وزیر اتامار بین گوئیر اور وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اغوا کاروں کی واپسی کے معاہدے کے حوالے سے ان کے ووٹ فیصلہ کن نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مغویوں کی واپسی کے حوالے سے فیصلہ کن مرحلے میں ہیں اور کابینہ اراکین مغویوں کو ان کے اہل خانہ کے پاس واپس لے آئے گی۔

’اپنے خاندان سے دوبارہ ملنے کے لیے پرامید ہوں‘

غزہ کے رہائشی ایک ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی توقع کر رہے ہیں جو محصور علاقے میں تباہ کن جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’او وی خوب دیہاڑے سَن‘، خوشیاں لانے والی سردیاں اور بارشیں اب غزہ والوں کے دل کیوں دہلا دیتی ہیں؟

دیر البلاح شہر کے ایک لڑکے نے میڈیا سے کہا کہ میں بہت خوش ہوں گا اگر میں اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ دوبارہ مل سکوں۔ اس نے کہا کہ وہ پرامید ہے کہ اپنے گھر جاسکے گا اور اسکول بھی دوبارہ جانے کا موقع ملے گا۔

لاتعداد بچے نہیں جانتے کہ ان کے ماں باپ کہاں ہیں، ہیں یا بھی یا نہیں؟

تاہم دیگر لوگ گزشتہ 15 ماہ سے جاری جنگ کے باعث اب بہت زیادہ پرامید دکھائی نہیں دیتے۔ شہر کے ایک صحافی نے کہا کہ اگرچہ ہم سب جنگ بندی کے معاہدے کے لیے بے تاب ہیں لیکن ہمیں گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے خاندان سے دوبارہ نہیں مل سکوں گا۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ: پناہ کے متلاشیوں پر اسرائیلی حملے اور والدین کو ڈھونڈتے خاک و خون میں لت پت بچے

انہوں نے کہا کہ بہت سے بچے یہ نہیں جانتے کہ ان کے والدین کہاں ہیں اور اس کے علاوہ ہم میں سے اکثر نے زندگی کی تمام یادوں کے علاوہ اپنے گھر، کاروبار اور پیاروں کو کھو دیا ہے۔

’پھر کسی جنگ میں مبتلا ہوجائیں گے‘

انہوں نے کہا کہ غزہ میں تمام فلسطینیوں کے لیے اپنی معمول کی زندگی کو بحال کرنا بہت مشکل ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پھر کسی نئی جنگ میں مشغول ہوجائیں گے۔

صحافی کا کہنا تھا کہ جنگ نے ہمارے دلوں اور روحوں پر گہرے زخم چھوڑے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل حماس حماس اسرائیل معاہدہ غزہ فلسطینی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل حماس اسرائیل معاہدہ فلسطینی انہوں نے کہا کہ کر رہے ہیں حملوں میں کے مطابق کے ساتھ کا کہنا اور اس کے لیے

پڑھیں:

صیہونی وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرامپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

اپنی ایک تقریر میں رافائل گروسی کا کہنا تھا کہ ایرانی و امریکی مذاکرات کاروں کو سمجھنا چاہئے کہ مشرق وسطیٰ اور دنیا کا امن، ان مذاکرات کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے صیہونی وزیراعظم "بنیامین نتین یاهو" کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کی خبر دی۔ اس رابطے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ میں نے صیہونی وزیراعظم کے ساتھ تجارت اور مختلف امور سمیت ایران کے موضوع پر بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمومی طور پر یہ گفتگو بہت اچھی رہی۔ ہمارے اور اسرائیل کے درمیان تمام موضوعات پر اتفاق ہے۔ واضح رہے کہ یہ ٹیلیفونک رابطہ ایک ایسی صورت حال میں انجام پایا جب آنے والے بدھ کو عمان میں ایرانی و امریکی ماہرین کے درمیان غیر مستقیم اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔

انہی مذاکرات کے تناظر میں IAEA کے سربراہ رافائل گروسی نے اپنی ایک تقریر میں کہا کہ ایرانی و امریکی مذاکرات کاروں کو سمجھنا چاہئے کہ مشرق وسطیٰ اور دنیا کا امن، ان مذاکرات کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی برادری کو مطمئن کر پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کا طریقہ کار اب پہلے سے کہیں زیادہ خطرے میں ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ رافائل گروسی اور عالمی برادری نے اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کو یکسر طور پر نظرانداز کر رکھا ہے۔ اسرائیل اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے متعلق کسی کو جوابدہ نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، فلسطینی صحافی خاندان سمیت شہید
  • صیہونی فوج اور معاشرے میں افراتفری
  • صیہونی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
  • صیہونی وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرامپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری،وحشیانہ بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید
  • غزہ میں مستقل جنگ بندی کی راہ میں اسرائیل بڑی رکاوٹ ہے، قطر
  • قطری اور مصری ثالثوں کی جانب سے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کا نیا فارمولا تجویز
  • اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے امریکی سفیر نے حماس سے کیا مطالبہ کیا ؟
  • غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی
  • غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نئے حملے ، گھر دھماکوں سے تباہ ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ