UrduPoint:
2025-04-26@05:07:48 GMT

انسان خطا کا پتلا ہے، ہم سب غلطیاں کرتے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

انسان خطا کا پتلا ہے، ہم سب غلطیاں کرتے ہیں

پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14 جنوری 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ  انسان خطا کا پتلا ہے، ہم سب غلطیاں کرتے ہیں ، لیکن ان غلطیوں کو نہ ماننا اور ان سےسبق نہ سیکھنا اُس سے  بھی بڑی غلطی ہے، جب ہم متحد ہو کر چلیں گے تو صورتِ حال جلد بہتر ہو جائے گی۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر نے پشاورہ کا دورہ کیا۔

جہاں پر خیبر پختونخوا کے سیاسی  قائدین سے پشاور میں بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے، افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سےہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے، افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور  سرحد پار سے  پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے اور اس وقت تک رہے گا جب تک وہ اس مسئلے کو دور نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں کوئی بڑے پیمانے پر آپریشن نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی فتنہ الخوارج کی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں عملداری ہے، صرف انٹیلیجینس کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کاروائی کی جاتی ہے۔ کیا فساد فی العرض اللّٰہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ  نہیں ہے؟ آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ریاست ہے تو سیاست ہے،خدا نخواستہ ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں۔

ہم سب کو  بلا تفریق اور تعصب، دہشت گردی کے خلاف یک جا کھڑا ہونا ہوگا۔ جب ہم متحد ہو کر چلیں گے تو صورتِ حال جلد بہتر ہو جائے گی، انسان خطا کا پتلا ہے۔ ہم سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن ان غلطیوں کو نہ ماننا اور ان سےسبق نہ سیکھنا اُس سے  بھی بڑی غلطی ہے، عوام اور فوج کے درمیان  ایک خاص رشتہ ہے - اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر سب  پارٹیوں کا اتفاق حوصلہ مند ہے مگر اس پر تیزی سے کام کرنا ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، چائنہ انسان بردار خلائی ادارہ

پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، چائنہ انسان بردار خلائی ادارہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ:چین کے شینژو -20 انسان بردار مشن کے تر جمان نے کہا ہے کہ رواں سال فروری کے آخر میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کے بعد ، پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ پرائمری سلیکشن پاکستان میں کی جائے گی اور سیکنڈری اور حتمی سلیکشن چین میں ہو گی اور دو پاکستانی خلابازوں کو چین میں ٹریننگ میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

ترجمان نے بدھ کے روز ایک پر یس کا نفر نس میں بتا یا کہ چین کے خلائی اسٹیشن کے ساتھ مشن پلاننگ اور تعاون کی پیش رفت کے مطابق، ایک پاکستانی خلاباز پے لوڈ ایکسپرٹ کی حیثیت سے مشترکہ پرواز میں حصہ لے گا اور مدار میں قیام کی مدت کے دوران نہ صرف عملے کا روزمرہ کا کام مکمل کرے گا بلکہ پاکستانی سائنسی تجربات کا آپریشن بھی انجام دے گا۔

ترجمان نے مز ید بتا یا کہ مشن ہیڈکوارٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ بیجنگ وقت کے مطابق جمعرات کی شام 5 بجکر 17 منٹ پر شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز لانچ کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق یہ مشن خلائی اسٹیشن کی ایپلی کیشن اور ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں پانچواں انسان بردار مشن ہے اور انسان بردار خلائی منصوبے کا 35واں مشن ہے۔ اس مشن کا بنیادی مقصد شینزو-19 کے عملے کے ساتھ تبدیلی کے عمل کو مکمل کرنا، تقریباً 6 ماہ تک خلائی اسٹیشن میں قیام کے دوران خلائی سائنس اور ایپلی کیشن تجربات کرنا،کیبن سے باہر کی سرگرمیاں انجام دینا، خلائی ملبے سے تحفظ کے آلات کی تنصیب، ایکسٹرا وہیکیولر پے لوڈ اور دیگر آلات کی تنصیب سمیت مشن کو انجام دینا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شینژو-19 خلاباز کا عملہ شینژو-20 خلاباز عملے کے ساتھ مدار میں گردش مکمل کرنے کے بعد رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ڈونگ فنگ لینڈنگ سائٹ پر واپس جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربیجنگ میں خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ  کا مطالعہ ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد  ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ، آئی ٹی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ مصنوعی ذہانت کن تین شعبوں میں کام کرنے والوں کی نوکری نہیں کھا سکتی؟ بل گیٹس کا انکشاف ٹک ٹاک کا مالک چین کا امیر ترین شخص بن گیا، کتنی دولت کا مالک ہے؟ چاند پر قدیم ترین ٹکراؤ 4.25 ارب سال قبل ہوا تھا، چینی میڈیا ایلون مسک کی کمپنی کو این او سی جاری، پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار فیس بک نے صارفین کو پیسے کمانے کا آسان ترین موقع فراہم کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سفر سے پہلے پاسپورٹ کی ایسی 7 غلطیاں جوآپ کے لیے بڑی مشکلات کا باعث بن سکتی ہیں ،جانیں
  • پینسل سے بھی پتلا، آئی فون 17 کی نئی ویڈیو لیک ہوگئی
  • پاک افغان تعلقات میں نئے امکانات
  • چین، شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ
  • تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے: عاصم افتخار احمد
  • آرمی چیف کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کا نوجوان گرفتار
  • دعا کی طاقت… مذہبی، روحانی اور سائنسی نقطہ نظر
  • پہلگام حملہ: اسکرپٹ، ہدایت کاری، اداکاری کی غلطیاں
  • حکومت کا دورہ افغانستان میرے پلان کے مطابق نہیں ہوا، پتا نہیں کوٹ پینٹ پہن کر کیا ڈسکس کیا، علی امین گنڈاپور
  • پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، چائنہ انسان بردار خلائی ادارہ