MUMBI:

بالی وڈ کے باصلاحیت اداکار وکرانت میسی کی کہانی کسی فلمی پلاٹ سے کم نہیں، جنہوں نے2007 میں ٹی وی شو دھوم مچاؤ دھوم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بالیکا ودھو جیسے مشہور شوز کے ذریعے بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔ 

وکرانت میسی12-2011 تک ٹی وی کی دنیا میں ایک مقبول نام بن چکے تھے اور ماہانہ 35 لاکھ روپے کمانے لگے تھے۔

تاہم، وکرانت نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ لیا اور فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے ٹی وی کو خیرآباد کہا۔

ان کا کہنا تھا، "میرے والدین حیران رہ گئے جب میں نے انہیں بتایا کہ میں فلموں میں اپنی نئی شروعات کرنے جا رہا ہوں"۔

فلموں میں ان کے ابتدائی دنوں میں انہیں معمولی کردار ملے، جیسے لٹیرا (2013) اور دل دھڑکنے دو (2015) تاہم انہیں بڑی کامیابی 2017 میں فلم اے ڈیتھ ان دا گنج سے ملی، جس کے بعد ان کے لیے کامیابی کے دروازے کھل گئے۔ 

وکرانت نے چھپاک (2020)، حسین دلربا (2021) اور ویب سیریز مرزا پور میں اپنی اداکاری سے خوب داد وصول کی۔

انہوں نے 2023 میں  فلم 12ویں فیل میں شان دار پرفارمنس دی، جس نے باکس آفس پر 69 کروڑ سے زیادہ کمائی کی، 2024 میں بھی وہ سبرمتی رپورٹ اور پھر آئی حسین دلربا جیسی فلموں اور ویب شوز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔

وکرانت کی ذاتی زندگی بھی کافی دلچسپ ہے، وہ ایک سیکولر خاندان میں پیدا ہوئے، جہاں ان کے والد مسیحی، والدہ سکھ، بھائی مسلمان اور بیوی ہندو ہیں۔

انہوں نے 12 فروری 2022 کو اداکارہ شیتل ٹھاکر سے شادی کی اور فروری 2025 میں وہ ایک بیٹے کے والد بنے۔ 

وکرانت کا کہنا تھا کہ "میرے گھر کا ماحول بہت متنوع ہے اور ہم سب ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہیں"۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بیٹر انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سے باہر

بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ریشابھ پنت انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف جاری چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ریشابھ پنت چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز کرس ووکس کی گیند کو ریورس سویپ کھیلنے کے کوشش کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔

انگلش فاسٹ بولر کی گیند بھارتی بیٹر کے دائیں پاؤں پر لگی تھی جس کے سبب انہیں اپنی بقیہ اننگز چھوڑ کر میدان سے باہر جانا پڑا۔

کرس ووکس کی گیند ریشابھ پنت کے پیر پر لگی تو امپائر سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی تاہم انہیں آؤٹ قرار نہیں دیا گیا، لیکن زخمی ہونے کے باعث پنت کھیل جاری نہ رکھ سکے۔ وکٹ کیپر بیٹر 48 گیندوں کا سامنا کرکے 37 رنز بنا چکے تھے۔

بھارتی بیٹر پنت یقینی طور پر چوتھے ٹیسٹ کے بقیہ میچوں میں وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے لیکن ان سے بیٹنگ کرنے کے لیے کہا جائے گا یا نہیں، اس حوالے سے بھارتی ٹیم مینجمنٹ بی سی سی آئی کے طبی عملے کے ساتھ مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔

ڈاکٹروں کی جانب سے اسکیننگ کے بعد پنت کے پاؤں پر فریکچر کی تصدیق ہوئی، جس کے لیے بھارتی بلے باز کو تقریباً 6 سے 8 ہفتے آرام کرنا ہوگا۔

دھرو جورل کو چوتھے ٹیسٹ میچ کی بقیہ اننگز کے لیے بھارت کے وکٹ کیپر کے طور پر متبادل بنایا گیا جبکہ انہیں آخری ٹیسٹ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شبقدر میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے والد اور بیوی قتل، بھائی زخمی
  • حماد اظہر کا والدہ کیساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار
  • جاپان میں شوہر اپنی پوری تنخواہ بیوی کو کیوں دیتے ہیں؟ دلچسپ وجوہات جانیں
  • بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بیٹر انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سے باہر
  • ندا یاسر کو ایک بار پھر اپنی ملازمہ کی چوری کی کہانی سنانے پر تنقید کا سامنا
  • بھارت: غیرملکی کے نام پر ملک بدری، نشانہ بنگالی بولنے والے مسلمان
  • بھارتی انہیں کیسے ٹرول کر سکتے ہیں، ناصر چنیوٹی دلجیت دوسانجھ کے حق میں بول پڑے
  • ’اداکار نہیں بن سکتے‘ کہنے والوں کو قہقہوں سے جواب دینے والے ورسٹائل ایکٹر محمود
  • کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا
  • تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے