تنخواہ دار طبقہ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان میں تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی دستاویز کے مطابق سال 2023-24 کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 368 ارب ٹیکس وصول کیا گیا اور تنخواہ دار طبقے نے 2022-23 کے مقابل103 ارب74 کروڑ زیادہ ٹیکس دیا۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.
بینکوں اور سکورٹیزکی مد میں ٹیکس میں سالانہ بنیاد پر52.8 فیصد اضافہ ہوا، منافع کی تقسیم پر 70 فیصد اضافے کےساتھ 145 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، اس کے علاوہ بجلی کے بلوں پرٹیکس وصولی میں30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 124 ارب روپے حاصل کیے گئے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری پر104 ارب، فروخت پر95 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، ٹیلی فون بلزپرٹیکس وصولی میں 14.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور تقریباً 100 ارب جمع ہوئے، برآمدی شعبے نے 27.2 فیصد اضافے سے صرف94 ارب ٹیکس دیا، دیگرٹیکس شعبوں میں ٹیکنکل فیس، کیش نکلوانے،کمیشن، ریٹیلرزشامل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تنخواہ دار فیصد اضافہ ارب روپے
پڑھیں:
طلباء کے لیےرجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری
پنجاب تعلیمی بورڈ نے 9ویں اور 10ویں جماعت کے طلباء کے لیے تعلیمی سال 2025 سے 2027 تک کے لیے نظرثانی شدہ رجسٹریشن فیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق رجسٹریشن فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق کل رجسٹریشن فیس 2,910 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن فیس 1,100 روپے، پراسیسنگ فیس 630 روپے، بورڈ ڈیولپمنٹ فنڈ 300 روپے، اسکالرشپ فیس 180 روپے اور اسپورٹس فیس 200 روپے ہوگی۔
اس کے علاوہ اسکول اپنی طرف سے 500 روپے علیحدہ وصول کریں گے جبکہ دیگر سروسز کے نام پر مزید 300 سے 500 روپے اضافی فیس بھی لی جا سکتی ہے۔ نئی فیس کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر ہوگا۔رجسٹریشن کا آغاز 29 مئی 2025 سے بغیر لیٹ فیس کے ہوگا جبکہ 30 مئی سے 13 جون 2025 تک رجسٹریشن کرانے والے طلباء کو 600 روپے لیٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔
رجسٹریشن کے لیے طلباء کی عمر یکم اگست 2025 تک کم از کم 11 سال 2 ماہ ہونی چاہیے۔ رجسٹریشن کا عمل آن لائن مکمل کیا جائے گا تاہم اسکولز کو تمام دستاویزات کی ہارڈ کاپی متعلقہ بورڈ آفس میں جمع کروانا ہوگی۔ رجسٹریشن کے لیے ب فارم (B-Form) فراہم کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔