Jasarat News:
2025-04-25@11:23:01 GMT

پولیو مہم 3 سے 9 فروری تک جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایریڈیکشن کمیٹی برائے انسداد پولیو کا اجلاس شہباز ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئندہ ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم جو 3 سے 9 فروری تک جاری رہے گی، کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہونے والی قومی پولیو مہم سال 2025 کی پہلی مہم ہو گی، ماضی کی مہمات میں درپیش رُکاوٹوں اور پیچیدگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مربوط حکمت عملی اور باہمی رابطے کی انتہائی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے 100 فیصد ہدف کو پورا کرنے میں کامیاب ہوسکیں اور اس مرض کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مہم میں 5 سال تک کی عمر کے بچوں کے علاوہ تجاوزات کے خاتمے کی وجہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے والے بچوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اسکولوں میں پولیو مہم کے دوران خصوصی توجہ دی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر پولیو مہم

پڑھیں:

تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی

لاہور(اوصاف نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس ختم ہوگیا۔ اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں

تاہم ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔ میڈیا میں آنے والی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

متعلقہ مضامین

  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب
  • پہلگام واقعہ، واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب محدود کر دی گئی
  • پہلگام واقعہ: واگہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ
  • مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک
  • تحقیقاتی ادارے کارڈیک ہسپتال گلگت میں ہونی والی کرپشن پر خاموش کیوں ہیں؟ نعیم الدین
  • شدید گرمی سے ہونے والی اموات، سندھ حکومت اور نجی اداروں کے اعدادوشمار میں بڑا تضاد
  • امریکی ریاست نیو جرسی کے جنگل میں بھڑکنے والی آگ ساڑھے آٹھ ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیل گئی
  • تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی
  • روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر ،سرکاری نرخنامہ کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
  • صوبائی وزیر صحت کا ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ چوہنگ اور گردونواح کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ