ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کا دور دورہ رہے گا۔ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع اور بالائی سندھ میں رات کے وقت دھند چھا سکتی ہے، خاص طور پر لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں۔
شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے، خاص طور پر کوئٹہ، چمن اور زیارت جیسے پہاڑی علاقوں میں۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی سرد اور خشک موسم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سرد موسم جاری رہے گا اور پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت شدید سردی محسوس ہو گی۔
خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بھی سردی کا زور رہے گا اور بنوں، پشاور، مردان، نوشہرہ اور صوابی میں رات کے وقت دھند کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، سندھ کے کچھ علاقوں جیسے سکھر، شہید بینظیر آباد اور لاڑکانہ میں بھی رات کے اوقات میں دھند کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: علاقوں میں رات کے رہے گا
پڑھیں:
تربت: بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد
بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے بلیدہ سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلیدہ کے پہاڑی علاقے جاڑین سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
چاروں نوجوان مقامی بتائے جاتے ہیں جو 5 روز قبل قریبی پہاڑی علاقے میں پکنک منانے گئے تھے اور لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش جاری تھی۔
واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔