تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ پھیلنے لگا، 8 افراد ہلاک ہوگئے، عالمی ادارہ صحت
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
برطانیہ(نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ شمال مغربی تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کے مشتبہ پھیلاؤ نے 9 افراد کو متاثر کیا ہے اور ان میں سے 8 ہلاک ہو گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وائرل ہیمرجک بخار (بیماری کے دوران خون جاری ہونا) کے نتیجے میں اموات کی شرح 88 فیصد تک ہے، اور یہ اسی وائرس کی فیملی سے ہے جو ’ایبولا‘ کا ذمہ دار ہے، جو چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اسے 10 جنوری کو تنزانیہ کے کاگیرہ علاقے میں مشتبہ کیسز کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جن میں سر درد، تیز بخار، کمر درد، اسہال، خون کی قے، پٹھوں کی کمزوری اور آخر میں بیرونی خون بہنے کی علامات شامل تھیں۔
ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ 2 مریضوں کے نمونے تنزانیہ کی نیشنل لیبارٹری میں جانچ کے منتظر ہیں، تاکہ وبا کی تصدیق کی جا سکے، مریضوں کے رابطے بشمول ہیلتھ کیئر ورکرز کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان کے معمولات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔تنزانیہ کے کاگیرہ خطے کی سرحد پر واقع ملک روانڈا میں اس وبا نے 66 افراد کو متاثر کیا تھا اور 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔’ماربرگ وائرس‘ متاثرہ افراد کے براہ راست رابطے یا خون اور دیگر جسمانی سیال کے ذریعے لوگوں میں پھیل سکتا ہے، جس میں آلودہ بستر یا کپڑے بھی شامل ہیں۔مارچ 2023 میں بھی کاگیرا کے خطے میں اسی وائرس کے پھیلنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
سونے کی کان سے 36 لاشیں نکال لی گئیں، زندہ بچ جانے والے 82 کان کن گرفتار
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکہ، کم از کم 23 افراد ہلاک
شمالی میکسیکو کے شہر ہرموسیو میں ایک سپرمارکیٹ میں خوفناک دھماکے سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دھماکہ برقی ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث پیش آیا۔
سونورا ریاست کے گورنر الفونسو دورازو نے ویڈیو پیغام میں تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ہرموسیو کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے شفاف اور جامع تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق، فی الحال حادثاتی دھماکے کو ہی واقعے کی بنیادی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دھماکہ والڈوز اسٹور کے اندر نصب ٹرانسفارمر سے ہوا۔
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
Este es un día triste para Sonora, especialmente para las familias que perdieron a un ser querido en el centro de Hermosillo.
Me sumo con respeto a las muestras de solidaridad con ellas y con toda la comunidad.
El Gobierno del Estado realizará todas las acciones necesarias para… pic.twitter.com/Qj6UfFb83T
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث متعدد افراد اندر ہی پھنس گئے۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کی بیرونی دیواریں سیاہ اور کھڑکیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
حکام نے عوام سے متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی اپیل کی ہے، جبکہ ڈی آف دی ڈیڈ (Day of the Dead) کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔