کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سرفراز احمد کوبڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ڈرافٹٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سرفراز احمد کی سابق فرنچائز نے انہیں دوبارہ منتخب کرلیا۔ پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں انہیں اپنا ہیڈکوچ مقرر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ شین واٹسن کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کے بعد کیا ہے، انہوں نے دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے اپنی دستیابی سے معذرت کرلی۔سرفراز احمد نے بطور پلئیر ٹیم کیساتھ 9 سال کا طویل سفر طے کیا ہے، جس میں وہ 8 سال کوئٹہ کی ٹیم کے کپتان رہے جبکہ گزشتہ سیزن میں انکی جگہ افریقی کرکٹر رائلی روسو کو قیادت کے فرائض سونپ دیے گئے تھے۔37 سالہ سابق کپتان کی قیادت میں گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پہلی پی ایس ایل چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا، سرفراز بطور کپتان 86 میچز میں 1525 رنز بنائے۔ رواں سیزن کی ڈرافٹنگ کے آغاز سے قبل گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کو سکواڈ سے ریلیز کردیا تھا اور وہ 9 سال بعد پہلی بار ڈرافٹ کا حصہ بنے تھے تاہم کسی فرنچائز نے انہیں پِک نہیں کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے وقت ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کرنے پر میچ ریفری کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔
وہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے میچ میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسری جانب واقعے کی تحقیقات آئی سی سی کی جانب سے کی جائے گی۔
واضح رہے ناخوشگوار واقعے کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔