چند ماہ میں خطے کی سستی ترین بجلی فراہم کریں گے: وزیر توانائی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کے ثمرات مل رہے ہیں،چند ماہ میں خطے کی سستی ترین بجلی فراہم کریں گے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےاویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں بھی کمی آ رہی ہے ،گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے ٹیرف 45 فیصد کم کردیا ہے ،چارجنگ اسٹیشنز کا ٹیرف 71 روپے 10پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں،ہم نے ای چارجنگ اسٹیشنز کے قواعد و ضوابط بنا رہے ہیں۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -بدھ 15جنوری ، 2024
اویس لغاری نے مزید کہا کہ صنعتی اور اقتصادی زونز کا طریقہ کار تبدیل کر دیا ہے،الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے، امریکی وزیر توانائی
اپنے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر توانائی اور ایٹمی دھماکوں کا اختیار رکھنے والے ادارے کے سربراہ کرس رائٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے تجربات دھماکوں پر مشتمل نہیں ہونگے، یہ تجربات سسٹم ٹیسٹ ہیں، جوہری دھماکے نہیں، انہیں ہم نان کریٹیکل دھماکے کہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا کہ امریکا فی الحال جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر توانائی اور ایٹمی دھماکوں کا اختیار رکھنے والے ادارے کے سربراہ کرس رائٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے تجربات دھماکوں پر مشتمل نہیں ہوں گے، یہ تجربات سسٹم ٹیسٹ ہیں، جوہری دھماکے نہیں، انہیں ہم نان کریٹیکل دھماکے کہتے ہیں۔ امریکی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ ان تجربات میں ایٹمی ہتھیار کے تمام دیگر حصوں کی جانچ شامل ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں اور ایٹمی دھماکا کرنے کی صلاحیت کو فعال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربے نئے سسٹم کے تحت کیے جائیں گے، تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ نئے تیار ہونے والے متبادل ایٹمی ہتھیار پرانے ہتھیاروں سے بہتر ہوں۔
کرس رائٹ نے کہا کہ ہماری سائنس اور کمپیوٹنگ کی طاقت کے ساتھ، ہم انتہائی درستی کے ساتھ بالکل معلوم کرسکتے ہیں کہ ایٹمی دھماکے میں کیا ہوگا اور اب ہم یہ جانچ سکتے ہیں کہ وہ نتائج کس صورت میں حاصل ہوئے اور جب بم کے ڈیزائن تبدیل کیے جاتے ہیں تو اس کے کیا نتائج ہوں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے امریکی فوج کو 33 سال بعد دوبارہ ایٹمی ہتھیاروں کے دھماکے شروع کرنے کا فوری حکم دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا کہ کیا ان تجربات میں وہ زیر زمین ایٹمی دھماکے بھی شامل ہوں گے، جو سرد جنگ کے دوران عام تھے تو انہوں نے اس کا واضح جواب نہیں دیا تھا۔