چین کے لئے امریکی چپ برآمدی کنٹرول میں اضافہ خود امریکہ اور عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کو امریکی چپ برآمد ی کنٹرول کے حوالے سے کہا کہ چین نے چینی سیمی کنڈکٹر صنعت کی امریکی بدنیتی پر مبنی ناکہ بندی اور دباؤ پر بارہا اپنا سنجیدہ موقف بیان کیا ہے۔ امریکہ نے معاشی، تجارتی اور تکنیکی مسائل کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے آلہ کے طور پر استعمال کیا اور چین کو چپس برآمدی کنٹرول میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔ اس اقدام سے سیمی کنڈکٹر کی عالمی صنعت کی ترقی متاثر ہوگی بلکہ خود امریکہ اور دوسرے ممالک کو بھی نقصان پہنچےگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں کردی گئیں جب کہ عرب امارات کے لیے پاکستانی سفیر شفقت علی خان ابو ظہبی پہنچ گئے-
ذرائع نے کہا کہ روس کے لیے نئے سفیر فیصل ترمزی نے ماسکو میں چارج سمبھال لیا، روس میں سابق سفیر خالد خاں جمالی ایڈیشنل فارن سیکریٹری ایؓدمن، زاہد حسین کو ڈایریکٹر جنرل مڈل ایسٹ تعینات کردیا گیا-
ذرائع کے مطابق وہ کرغزستان کے لیے سفیر التمش وزیرخان کی جگہ تعینات ہوئے، کرغستان میں سابق سفیر حسن زیغم کو ڈائکٹر جنرل سنٹرل ایشیا تعنات کیا گیا ہے۔
بلال چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا تعینات کردیا گیا، وہ رومانیہ کے لیے نامزد سفیر الیاس نظامی کی جگہ تعینات ہوئے ہیں۔