Nawaiwaqt:
2025-06-09@09:56:20 GMT

آج پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

آج پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے

اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار  اضافے کا امکان ہے .تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے حکومت نے اس بار پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی. جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3.

50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کے اضافے کا امکان ہے۔اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی وزیراعظم شہباز شریف حتمی منظوری دیں گے، جس کے بعد وزارت خزانہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور نئی قیمتیں 16 جنوری سے نافذ العمل ہوں گی اور 31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔یکم دسمبر کو ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 2.96 روپے اور 0.56 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، جو اگست 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پیٹرول کی قیمت کی قیمت میں

پڑھیں:

چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر مسلم لیگ ن کا حیران کن ردعمل آگیا

پشاور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما زاہد خان نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو معیشت سمیت کئی چیلنجز درپیش ہیں، ایسے ماحول میں تنخواہوں میں فیصد اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہے ہیں اور دوسری طرف اپنی آسائش اور مراعات میں اضافے کئے جا رہے ہیں۔زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس سے قبل اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کر چکی ہے جب کہ ججز کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔

سول ہسپتال حیدرآباد کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ میں لاش پھنس گئی

واضح رہے کہ دو روز قبل، وزارت پارلیمانی امور نے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹی فکیشن کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہو گا۔

اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے تھی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی تھمی نہیں؛ اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام سال بھر پریشان رہے
  • چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر مسلم لیگ ن کا حیران کن ردعمل آگیا
  • بجٹ 2025-26: سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن میں کتنے اضافے کی توقع رکھنی چاہیے؟
  • ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان
  • ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی  70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان 
  • مالی سال 2025-26 میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 500 فیصد اضافہ
  • پشاور میں جانوروں کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا
  • کراچی، عیدالاضحیٰ پر مصنوعی مہنگائی کی روایت برقرار، اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
  • کراچی؛ عید پر مصنوعی مہنگائی کی روایت برقرار، متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ