بھارت کے اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
بھارت کے اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز
ممبئی (آئی پی ایس )کمرکی تکلیف کا شکار بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بیڈ ریسٹ پر چلیگئے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ آسٹریلیا کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ اس سیریز میں بمراہ نے 5 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 151.
بھارتی میڈیا کا کہنا ہیکہ جسپریت بمراہ کی کمرکی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کرکٹ میں واپسی کیلیے جلد بازی نہیں کریں گے۔ ڈاکٹروں نے انہیں بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری کو شروع ہوگی۔ اس سے قبل بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے جو 22 جنوری سے شروع ہوگی، اس کے بعد3 ون ڈے میچز بھی ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
مودی جی ڈرامہ بند کرو، اگر آپ انصاف نہیں دے سکتے تو کیاپاکستان سے مدد لیں؟ بھارتی فوجی کی دھائی
سرینگر(اوصاف نیوز)بھارتی فوجی مودی کو سر عام کوسنے لگے، سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی نے نریندر مودی کی دھلائی کر دی ۔
یہ ہے بھارتی فوجیوں کی اصل حالت ، چلا چلا کر مودی کو فوجیوں کی حالت زار پر توجہ نا دینے پر گالیاں دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُس نے اپنے ہی ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کو خوب برا بھلا کہا۔
ویڈیو میں وہ انصاف کا تقاضہ کررہا ہے کہ اس کو انصاف فراہم کیا جائے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بھارتی فوج کے ساتھ ایک اور فوجی بیٹھا ہوا ہے جبکہ کچھ آس پاس موجود ہیں۔
بھارتی فوج نے کہا پاکستان گئے تھے وہ چائے پیتے آپ کی خبر چل رہی تھی، ہمارے دیش میں میڈیا زندہ نہیں ہے، اپنے ملک کے وزرا سے مطالبہ کرتے ہوئے فوجی نے کہا آپ اگر انصاف نہیں دے سکتے تو کیا پاکستان کے وزیراعظم سے انصاف مانگوں؟
کیوں سیاست کھیل رہے ہو۔ یہ ڈرامہ بند کر دیں۔ اگر دیش کو سبنھالنا نہیں آتا تو چھوڑ دیں یہ ”سینک“ کیا سنبھالیں گے!
بھارت پانی روکنے سے باز رہے ورنہ ٹارگٹ کی تباہی کیلئے جوہری طاقت بھی استعمال کرسکتے ہیں، عسکری قیادت کا بھارت کو پیغام