16 جنوری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، کل سے پیٹرول اور ڈیزل کتنے روپے مہنگا ہوسکتا ہے؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے؟

حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں چونکہ حالیہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئی ہیں، اس لیے حکومت پاکستان نے بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 5 روپے اور مٹی کا تیل 6 روپے سے زیادہ تک مہنگا ہوسکتا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے وزیراعظم کو بھیجی گئی سمری کی حتمی منظوری کے بعد آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی بات درست نہیں، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی ڈالر سے بڑھ گئی ہے، جو اگست 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پیٹرول خام تیل ڈیزل عالمی مارکیٹ قیمتوں میں اضافہ متوقع وفاقی وزارت خزانہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیٹرول خام تیل ڈیزل عالمی مارکیٹ قیمتوں میں اضافہ متوقع وفاقی وزارت خزانہ وی نیوز پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی مارکیٹ

پڑھیں:

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

کراچی:

روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافے سے کرنسی مارکیٹس میں روپیہ تگڑا جبکہ ڈالر کمزور ہوگیا۔

ای کیپ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 72 پیسے گر کر 283 روپے 50 پیسے پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج پھر ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 60 پیسے سے گر کر 286 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔ تین روز میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.30 روپے اور انٹر بینک میں 1.50 روپے گر چکی ہے۔

چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی گرتی قدر کو دیکھ کر ایکسپورٹرز اپنے ڈالر مارکیٹ میں بیچنا شروع ہوگئے ہیں، امپورٹرز جلد بازی میں خریداری نا کریں انہیں ڈالر مزید سستا ملے گا۔

ملک بوستان نے امپورٹرز کو مشورہ دیا کہ ڈالر 280 پھر 270 پر آئے گا۔

چیئرمین ای کیپ کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن جاری ہے جس سے ڈالر مزید گرے گا اور اسٹیٹ بینک نے بھی انٹر بینک سے خریداری روک دی ہے اس لیے ڈالر اب اور سستا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
  • بی ایم ڈبلیوگاڑیوں کے خریداروں کے لیے خوشخبری! قیمتوں میں لاکھوں کی کمی
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
  •   اسٹیٹ بینک کی طرف سے 9 ارب ڈالر خریدے جانے کاانکشاف
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور
  • پیٹرول مزید مہنگاکرنےکی تیاری، لیوی 10 روپے تک بڑھانے پر غور
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی