Islam Times:
2025-04-25@09:44:53 GMT

چلاس میں گرینڈ جرگہ، اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

چلاس میں گرینڈ جرگہ، اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک

کمانڈر ایف سی این اے نے جرگے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں پر اعلیٰ سول و ملٹری حکام کا موجود ہونا اس بات کا عندیہ ہے کہ ہم سب عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع دیامر چلاس میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جرگہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی، مقامی سیاستدان، صوبائی سیکٹریریز، اعلیٰ سول اور فوجی افسران سمیت علاقے کے علماء اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جرگے میں علاقے کی ترقی، امن و امان، تعلیم اور علاقے کے مسائل جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ کمانڈر ایف سی این اے نے جرگے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں پر اعلیٰ سول و ملٹری حکام کا موجود ہونا اس بات کا عندیہ ہے کہ ہم سب عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ کمانڈر ایف سی این اے نے علاقے کے مسائل سنے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج یہاں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور متعلقہ اداروں کی بھی بھرپور معاونت جاری رکھے گی تاکہ علاقے کے مسائل فوری حل ہو سکیں۔    انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی میں جہاں اداروں نے اپنا فرض نبھانا ہے وہاں عوام بھی اس علاقے کی ترقی میں اپنا رول ادا کریں، اس کے لیے ضروری ہے کہ علاقے میں کمیونٹی بیس سسٹم کو متعارف کرایا جائے تاکہ لوگ بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ عمائدین، علماء کرام نے علاقے کی ترقی اور امن و امان کے لیے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے چلاس میں قائم وکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور دیامر کے نوجوانوں کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ کمانڈر ایف سی این اے نے اس موقع پر کہا کہ جی بی کی نئی نسل پاکستان بالخصوص جی بی میں امن اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، نوجوان طبقہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں۔ اس موقع پر طلباء نے علاقے میں امن و ترقی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کمانڈر ایف سی این اے نے علاقے کی ترقی کے مسائل علاقے کے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس؛ شرکا نے مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا

پشاور:

اے این پی کے تحت منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا نے مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا۔

مائنز اینڈ منرلز بل پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔

اے پی سی میں شریک سیاسی جماعتوں نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کردیا۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل بل خیبر پختون خوا کی معدنیات ت پر وفاق کا کنٹرول دینا ہے۔ یہ بل صوبے کی معدنیات و وسائل پر قبضے کے برابر ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاک فوج کے زیر انتظام کمرشل سرگرمیوں کی تفصیل عوام کے سامنے لائی جائے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے بھی مطالبہ ہے کہ اس بل کو مسترد کیا جائے، یہ یہ زبردستی منظور کیا گیا تو صوبہ بھر میں تحریک چلائی جائے گی۔

قبل ازیں کانفرنس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کا وفد صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان کی قیادت میں پہنچا۔  جے یو آئی کی جانب سے مولانا عطا الرحمٰن، پیپلز پارٹی کے محمد علی شاہ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی بشریٰ گوہر، جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم، ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی شریک ہوئے۔

اے پی سی  کی صدارت اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کی۔ کانفرنس کا مقصد صوبے کے معدنی وسائل سے متعلق مجوزہ ایکٹ پر تمام فریقین کی مشاورت حاصل کرنا تھا۔

کانفرنس میں طارق احمد خان کی قیادت میں قومی وطن پارٹی کا وفد، عادل محمود کی قیادت میں مزدور کسان پارٹی، خورشید کاکاجی کی قیادت میں پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی، بیرسٹر عنایت اللہ کی قیادت میں عوامی ورکرز پارٹی کا وفد شریک تھا۔ علاوہ ازیں چیمبر آف کامرس، وکلا، ماہرینِ معدنیات اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک تھے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں تاجر تنظیموں اور مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ کانفرنس کا مشترکہ اعلانیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • شکی مزاج شریکِ حیات کے ساتھ زندگی عذاب
  • یمن کیجانب سے ہمارے قیمتی اثاثوں پر حملے جاری ہیں، واشنگٹن کی دہائی
  • جنوبی پاکستان کی سرحد پر بھارتی افواج اور میزائل سسٹمز کی نقل و حرکت، کشیدگی میں اضافہ
  • قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے، احسن اقبال
  • زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
  • ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات
  • اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس؛ شرکا نے مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا
  • اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس، مائنز اینڈ منرلز بل مسترد
  • فیصل بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ حبیب یونیورسٹی
  • خنجراب بارڈر کو سال بھر کیلئے کھول دیا گیا