کارسوار فیملی کو ہراساں کرنے پر ڈولفن اہلکار نوکری سے برخاست
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد میں کارسوار فیملی کو ہراساں کرنے پر 3 ڈولفن اہلکار نوکری سے برخاست کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہری سے رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے والے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث 3 ڈولفن اہلکاروں عاقب،علی حیدر اور طلحہ کو نوکری سے برخاست کردیا ہے۔
برخاست اہلکاروں نے دوران چیکنگ سیکٹر ایف الیون میں کار سوار فیملی کو ہراساں کیا تھا، ڈولفن اہلکاروں کی شکایت موصول ہونے پر انہیں معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا،انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر اہلکار وں کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا افسر شہید
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد پولیس برخاست ڈولفن اہلکار سیکٹر ایف الیون نوکری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس نوکری نوکری سے برخاست فیملی کو ہراساں اسلام ا باد
پڑھیں:
خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
خیبر:خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔
خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔
ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔