لاہور:

اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون ’ریڈمی نوٹ  14 سیریز ریلیز کر دیا ہے، جس کی قیمت سمیت تمام تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب میں شیاؤمی کے جدید اسپیسفی کیشنز سے آراستہ اسمارٹ فون متعارف کروایا گیا۔

شیاؤمی نے ریڈ می نوٹ 14 پرو پلس 5 جی، ریڈ می نوٹ 14 پرو، اور ریڈ می نوٹ 14 سیریز لانچ کردی ہے، موبائل میں ہائی ریزولوشن AI کیمرہ سسٹم، آل اسٹار پائیداری اپ گریڈ کے ساتھ موجود ہے۔

کمپنی کے نمائندے سفیان احمد نے بتایا کہ ریڈ می نوٹ 14 سیریز کے مرکز میں موجود کیمرہ سسٹم فلیگ شپ فوٹوگرافی کے لیے تیار کیا گیا ہے اور یہ رواں سال کسی بھی موبائل کمپنی کا لانچ ہونے والا پہلا موبائل فون ہے۔

ریڈ می نوٹ 14  ویریئنٹس،128 پلس 8 جی بی اور 256 پلس 8 جی بی میں دستیاب ہے جن کی قیمت بالترتیب 53 ہزار 999 اور 57 ہزار 999 روپے ہے، اسی طرح ریڈ می نوٹ 14 پرو 2  ویریئنٹس، 256 پلس 8 جی بی اور 512 پلس 12 جی بی کی قیمت بالترتیب 79 ہزار 999 اور 94 ہزار 999 روپے ہے، ریڈ می نوٹ 14 پرو 5 جی 12+512GB  کی قیمت ایک لاکھ 44 ہزار 999 روپے ہے۔

مظفر حیات پراچہ نے بتایا کہ پاکستان میں شیاؤمی کا فون دو ڈھائی سال قبل بنانا شروع کیا گیا تھا اور بڑے اعزاز کی بات ہے کہ تمام فون پاکستان میں بن رہے ہیں اور انٹرنیشل معیار کے مطابق ہم ڈھائی سال میں اس مقام تک پہنچ گئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نئے دور میں آگیا ہے اب پاکستان میں ٹیکنالوجی کے پروڈکٹس بننے شروع ہو گئے ہیں، ایکسپورٹ آنے والے دنوں میں ہوگی اور زرمبادلہ میں ٹریڈ ڈیفیسٹ میں بہت مدد ملے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان میں اسمارٹ فون کی قیمت

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی

کراچی:

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں ایک دن میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوایک تولہ سونا 5900روپے سستا ہو گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت کم ہو کر 3 لاکھ59ہزار روپے پر آگئی۔

اسی طرح 5058 روپے کی کمی سے 10گرام سونا 3 لاکھ7 ہزار784روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں 61 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 3 ہزار 363 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے 90 دن کی توسیع سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گری ہے اور اس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر آفس سے سونے چاندی کی اشیاء سمیت 43 چیزوں میں خرد برد کا انکشاف
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
  • پنجاب: لاہور سمیت متعدد شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان
  • روس: متعدد بچوں سمیت تقریباً 50 افراد کو لے جانے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام مسافر ہلاک
  • اسٹرینجر تھنگز کا پانچواں سیزن کب ریلیز ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
  • عمران خان کے دونوں بیٹوں کی پاکستان آنے کی تصدیق، پی ٹی آئی کا تفصیلات بتانے سے انکار
  • عظمی بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی
  • کم عمری میں اسمارٹ فون کا استعمال ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ، تحقیق
  • لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی بند