میٹھے پانی کی ایک چوتھائی مخلوقات معدو میت کے خطرے سے دوچار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دریاؤں، جھیلوں اور میٹھے پانی کے دیگر ذرائع میں رہنے والے تقریباً ایک چوتھائی جانوروں کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔مطالعے کی شریک مصنف اور برازیل کی فیڈرل یونیورسٹی میں ماہر حیاتیات پیٹریشیا چارویٹ نے کہا کہ ایمازون جیسے بڑے دریا طاقتور دکھائی دیتے ہیں لیکن اس میں میٹھے پانی کی انواع کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹھے پانی کے ذرائع جن میں ندیاں، جھیلیں، تالاب، دریا اور ویٹ لینڈز شامل ہیں، دنیا کی سطح کے ایک فیصد سے بھی کم حصے پر محیط ہیں ، لیکن یہ دنیا کے 10 فیصد جانوروں کی انواع کو سہارا دیتے ہیں۔ محققین نے مچھلیوں، کیکڑوں اور دیگر جانوروں کی تقریباً 23ہزار 500 انواع کا جائزہ لیا جن کا انحصار صرف میٹھے پانی کے ماحولیاتی نظام پر ہے۔ انہوں نے پایا کہ آلودگی، ڈیموں، پانی کے اخراج، زراعت، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر مداخلتوں سے پیدا ہونے والے خطرات کی وجہ سے 24 فیصد جانور معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی کے
پڑھیں:
ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
اسٹیٹ بینک پاکستان نے گزشتہ ماہ بینکوں کے ڈپازٹس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بینکوں کے ڈپازٹس اگست میں 183 ارب بڑھ کر34463 ارب روپےہوگئے جس کے بعد ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔اگست کے مہینے میں بینکوں کے ایڈوانسز 72 ارب روپےکم ہوکر12289 ارب روپے ہوگئے جب کہ بینکوں کے ایڈوانسز ایک سال میں 1350 ارب روپے سے بڑھ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری اگست میں 112 ارب روپےبڑھ کر36303 ارب روپےہوگئی، بینکوں کی سرمایہ کاری ایک سال میں17 فیصد اضافے سے5270 ارب روپے بڑھی۔مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ اگست میں بینکوں کا ڈپازٹ انوسٹمنٹ تناسب 105.30 فیصد رہا اور اگست میں بینکوں کا ڈپازٹس ایڈوانس تناسب35.7 فیصد رہا۔