Jasarat News:
2025-08-02@02:14:09 GMT

شاداب مستقبل محفوظ بنانے کے لیے کوچنگ کے میدان میں آگئے

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان مستقبل کو محفوظ بنانے کیلیے کیرئیر کے دوران ہی کوچنگ سیکھنے لگے۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیول 2 کوچنگ کورس کا لاہور کی نیشنل اکیڈمی میں آغاز کیا، جس میں سابق مینز و ویمنز کرکٹرز سمیت 30 سے افراد حصہ لے رہے ہیں۔آل رائونڈر شاداب خان کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی، بلاول بھٹی، نوید لطیف، وہاب ریاض اور یاسر شاہ جیسے نمایاں سابق اسٹارز اس کورس کا حصہ ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹر اسد علی اور سابق ویمن کپتان بسمہ معروف بھی اس کورس میں شریک ہیں۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اتوار 19 جنوری تک جاری رہنے والے اس کورس میں ایڈوانس کوچنگ کی مہارتیں سکھائی جائیں گی، جس میں پاور ہٹنگ، جدید تکنیک اور کھیل کے ٹیکٹیکل پہلو شامل ہیں۔اس کورس میں کمیونیکیشن اسکلز پر بھی کام ہوگا اور کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی طاقت سے متعلق کام کے ساتھ جدید دور کی گیم پلاننگ اور اس پر عمل کرنے کا طریقہ بھی شامل ہوگا۔ یہ کورس سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر ڈاکٹر عمران عباس کے ساتھ این سی اے کے کوچز عبدالمجید، افتخار احمد، محتشم رشید، راحت عباس اسدی اور صبور احمد کرائیں گے۔ کورس کے اختتام پر شرکا کو اپنی اسائنمنٹس مکمل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا جائے گا، کامیاب شرکا کو لیول 2 کوچنگ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اس کورس

پڑھیں:

چین کی معیشت کا مستقبل روشن ہے ، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن 

چین کی معیشت کا مستقبل روشن ہے ، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن  WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

بیجنگ :نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا  کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی معاشی ترقی میں کھپت کے بنیادی کردار کو مزید اجاگر کیا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن زیادہ سے زیادہ کوششوں،  مزید عملی اقدامات اور بہتر خدمات کے ساتھ کھپت کو بڑھانے میں اچھا کام جاری رکھے گا۔

نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے قومی اقتصادی محکمہ کے ڈائریکٹر  چو چھن کا کہنا تھا کہ سال کی پہلی ششماہی میں، حتمی کھپت نے معاشی ترقی میں 52 فیصد کا حصہ ڈالا، جس میں سے دوسری سہ ماہی میں شراکت کی شرح 52.3 فیصد  رہی۔حال ہی میں، متعدد بین الاقوامی اداروں نے اس سال چین  کی اقتصادی ترقی کے لئے اپنی پیش گوئیوں میں اضافہ کیا ہے،

اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی پیش گوئی میں  0.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے، جو چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے.چو چھن نے کہا کہ معاشی کام کے اگلے مرحلے کے حوالے سے ہم بروقت کارکردگی کو بہتر بنانے اور مختلف پالیسیوں اور اقدامات پر عمل درآمد کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، خاص طور پر روزگار کی فراہمی اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد اقدامات پر عملدرآمد کو فروغ دیا جائے گا ۔ 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور نیپال نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، چینی صدر چین اور نیپال نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، چینی صدر چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ نافذ کر دیا، چینی میڈیا ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا وفاقی حکومت کا سخت ایکشن، ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا یٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، چینی صدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مستقبل کے معماروں کو سلام: ہیروزِ پاکستان کو قوم کا خراجِ تحسین
  • چین کی معیشت کا مستقبل روشن ہے ، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن 
  • کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان اختلافات پر پی سی بی کا بیان سامنےا ٓگیا!
  • قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے متعلق الزامات، پی سی بی کا قانونی کارروائی کا اعلان
  • بھارت اور اسرائیل دنیا کے امن کیلئے خطرہ مذہبی جنونیت کو فروغ دے رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پنجاب حکومت کے ‘حق دو تحریک’ کے لانگ مارچ کے شرکا سے مذاکرات میں کیا طے پایا؟
  • پاکستان کا خلائی میدان میں بڑا قدم، جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ
  • ذوالفقار جونیئر کا سیاسی مستقبل
  • حمیرا اصغر کیس؛ فلیٹ سے لیے گئے سیمپلز کی رپورٹ میں حیران انکشافات سامنے آگئے
  • روس میں 8.8 اعشاریہ شدت کے زلزلے کے بعد کونسے ممالک سونامی کی زد میں آگئے ہیں؟