بنگلادیش کی جے ایف17 تھنڈر طیاروں میں دلچسپی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی قیادت میں وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے۔پاک
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے ملاقات کی۔ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں، ٹیکنالوجی اورمقامی طورپر تیار تکنیکی فریم ورک کو سراہا اور انہوں نے جدید فوجی ہارڈویئر جے ایف17 تھنڈرلڑاکا طیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری،تعاون فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن وفد کے ہمراہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں تھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل
پڑھیں:
آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025؛ ترجمان پاک فوج کی طلباء سے خصوصی گفتگو
اسلام آباد:
آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلباء سے خصوصی گفتگو کی۔
سمر انٹر نشپ 2025 کا سفر کامیابی سے جاری ہے جس میں 150 سے زائد یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ ملک کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلباء سمر انٹرنشپ میں حصہ لے رہے ہیں۔
طلباء کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں اپنی افواج سے کوئی جدا نہیں کر سکتا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کا بھارت کو منہ توڑ جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
طلباء نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے دوٹوک پیغام دیا کہ ملک دشمن عناصر کی ناپاک کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Tagsپاکستان