Jasarat News:
2025-07-26@13:45:05 GMT

گھارو،جی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

گھارو(نمائندہ جسارت)گھارو میں جئی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ کی تقریب کارکنان کی جانب سے مشعل بردار ریلی کا اہتمام ریلی کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ گھارو اور جساف کی جانب سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سید گلزار شاہ جیلانی، عادل شاہ، نظام جوکھیہ جبکہ جساف کے ایاز شاہ، اسد خاصخیلی، شبیر شیخ اور مالک بروہی کررہے تھے جس میں درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی میں شریک کارکنان نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اور مشعلیں اٹھا رکھیں تھیں جنہوں نے پورے شہر کا گشت کیا اور پریس کلب پہنچ کر ریلی کے اختتام پر جی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ اور شہید مشتاق خاصخیلی کی 44 ویں سالگرہ کا الگ الگ کیک کاٹا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ دریائے سندھ سے کینال نکالنے والے سندھ سے دشمنی میں اندھے ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ہم ایسے تمام سندھ دشمن منصوبوں کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دریائے سندھ سے کینال نکالنے والا منصوبہ فوری رد کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان اور صحافیوں کو 17 جنوری کو سن میں ہونے والے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، ایم ڈبلیو ایم کا غزہ فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے کہا کہ عالم اسلام اور عرب ممالک امریکی کاسہ لیسی چھوڑ کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کی ہر ممکنہ مدد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے غزہ کے مظلومین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کے خلاف خوجہ اثنا عشری جامع مسجد کھارادر کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر نمازیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا کہ غزہ کی عوام پر انسنایت سوز مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسرائیلی بمباری کے بعد اب انھیں بھوک و قحط سے مارا جا رہا یے، عالمی برادری بالخصوص اقوام اسلام اور پڑوسی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ غزہ کے مظلومین کیلئے امداد کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمان سالوں سے عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، اگر اسرائیل فلسطین پر مکمل طور پر قابض ہو جائے تو پھر وہ دوسرے اسلامی ممالک کا بھی رخ کرے گا، اس لئے ضروری ہے کہ عالم اسلام اور عرب ممالک امریکی کاسہ لیسی چھوڑ کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کی ہر ممکنہ مدد کریں۔

احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن، صوبائی رہنما ناصر الحسینی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک بیداری امت مسلمہ کے رہنما یاور عباس اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مقررین نے امریکا کی مسلم ممالک کو ابراہیم اکارڈ معاہدے پر زبردستی حمایت کروانے کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی۔ مظاہریں نے امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرہ کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کی 70ویں سالگرہ؛ لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد، 70 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا جائیگا
  • وزیراعلیٰ سندھ کا صدرآصف علی زرداری کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام
  • وزیراعلیٰ سندھ کی صدرآصف علی زرداری کو سالگرہ پر مبارکباد
  • شرجیل انعام میمن کی صدر زرداری کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد
  • کراچی، ایم ڈبلیو ایم کا غزہ کی حمایت میں اسرائیل کیخلاف احتجاج
  • کراچی، ایم ڈبلیو ایم کا غزہ فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد
  • سکردو میں کانفرنس بعنوان "حسین شناسی و کربلائے عصر میں ہماری ذمہ داریاں" (2)
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
  • پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال PNS SAHIWAL کی لائونچنگ تقریب کا انعقاد
  • شہزادے جارج کی سالگرہ، شہزادی شارلٹ کو بھی اہم ذمہ داری مل گئی