عملی اقدامات کے ذریعے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کررہے ہیں، وقار حمید
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ کی جانب سے ایوارڈ تقریب کا انعقاد، تاجروں کے مسائل کے حل کیلیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران سندھ کے زیر اہتمام صدر وقار حمید میمن کی قیادت میں ایک شاندار ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی، جس میں تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس تقریب میں تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری، جنرل سیکرٹری آغا سید عبدقیوم اورمہمان خصوصی راحیل مگسی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وقار حمید میمن نے تاجروں کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور انجمن تاجران سندھ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سندھ کی واحد رجسٹرڈ تاجر تنظیم ہے جو عملی اقدامات کے ذریعے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے۔ وقار میمن نے نام نہاد تاجر تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بے بنیاد دعوؤں کو بے نقاب کیا اور تاجروں کو حقیقی قیادت کی جانب متوجہ کیا۔تقریب کے دوران حیدرآباد ڈویژن کے صدر صلاح الدین غوری کو ان کی شاندار قیادت اور خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تاجروں کے
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدے کی معطلی کھلی جارحیت ہے، شرجیل میمن
ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنے ہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پاکستان اس اشتعال انگیزی کو ہر گز برداشت نہیں کرے گا، عالمی طاقتیں، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کھلی جارحیت اور خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام اشتعال انگیز، غیر ذمے دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ معاہدے کی معطلی خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش ہے، بھارت اصل مظالم اور ناانصافیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پہلے بھی فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتا آیا ہے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنے ہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پاکستان اس اشتعال انگیزی کو ہر گز برداشت نہیں کرے گا۔ شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ عالمی طاقتیں، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔