سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
پاکستان شوبز کے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازنے کیلئے فن، ادب اور مزاح کے شہسوار نامور ٹی وی میزبان دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں الحمرا ہال لاہور میں ایک رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں فردوس جمال، محسن گیلانی سمیت نامور فنکاروں اور ممتاز گلوکاروں کی پرفارمنس نے ایوارڈ شو کی شان بڑھا دی۔ لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ہونے والی تقریب میں دلدار بھٹی لوورز فورم کے روح رواں میاں فراز، فلمی ہیرو التمش بٹ، پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ، گلوکارہ شیزا جہاں، بی اے شاکر ، سدرہ نور سمیت نامور فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تقریب میں نامور گلوکاروں کی جانب سے شاندار پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس نے محفل میں سماں باندھ دیا۔ تقریب نے نہ صرف دلدار پرویز بھٹی کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ فن و ثقافت سے جڑے چہروں کو ایک بار پھر روشنیوں میں لا کھڑا کیا۔
تقریب میں سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ علیشا جعفری، مون پرویز، محسن گیلانی سمیت دیگر فنکاروں کو دلدار بھٹی ایوارڈز پیش کیے گئے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سینئر اداکار فردوس جمال کو
پڑھیں:
سینئر صحافی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ‘اہلیہ متعلقہ اتھارٹی اوروفاق پرہرجانے کادعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سول جج شرقی/ سٹی کورٹ میںنیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں سینئر صحافی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ,مرحوم صحافی خالد اقبال کی اہلیہ نے وفاق اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔عدالت میں دائر کیے دعوے میں درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ کاکہنا ہے کہ جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت پانچ کروڑ 99 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کیا جائے، اکتوبر 2024 کو سینیئر صحافی کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا، سڑک پر موجود گڑھوں سے بچنے کے دوران ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، این ایچ اے کی غفلت اور مرمت نا کرنے کے باعث حادثہ رونما ہوا تھا، ہائی ویز کی مرمت اور ٹریفک کے لیے محفوظ بنانا این ایچ اے کی ذمہ داری ہے۔